ETV Bharat / international

UN Nuclear Team Arrive at Ukraine: اقوام متحدہ کی ٹیم نے یوکرین میں جوہری پاور پلانٹ کا جائزہ لیا - زاپوریزہزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ

اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کے ماہرین یوکرین میں یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ تک پہنچ گئی ہے۔ جہاں وہ پلانٹ کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ اور اس کے حفاظتی نظام کی فعالیت کا یقینی بنائے گی۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی IAEA کی چودہ رکنی ٹیم بدھ کو یوکرین پہنچی ہے۔UN Nuclear Monitoring Team Arrive at Ukraine

UN Nuclear Monitoring Team arrive at Ukraine nuclear plant amid fighting
یو این نیوکلیئر مانیٹرنگ ٹیم یوکرین میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کا جائزہ لینے پہنچی
author img

By

Published : Sep 2, 2022, 1:16 PM IST

کیف: یوکرین کے زاپوریزہزیا علاقے میں جاری تنازعہ کے درمیان اقوام متحدہ کی نیوکلیئر مانیٹرنگ ٹیم روس کے زیر قبضہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کو ایک بڑے قافلے کے ساتھ پلانٹ تک پہنچ گئی ہے۔ UN Nuclear Monitoring Team Arrive at Ukraine انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی، جو ذاتی طور پر اس مشن کی قیادت کر رہے ہیں، نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ IAEA اب وہاں ہے جہاں ان کو پہنچنا تھا۔ یہ ظاہر ہے کہ پلانٹ کی سالمیت کو اتفاقاً متعدد دفعہ پامال کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کے ماہرین کا ایک گروپ پلانٹ میں ہے اور وہ صورتحال کا غیر جانبدارانہ اور تکنیکی طور پر درست جائزہ فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا، میں پریشان ہوں، مجھے فکر ہے اور میں اس پلانٹ کے بارے میں اس وقت تک فکر مند رہوں گا جب تک کہ ہمارے پاس ایسی صورتحال نہ ہو جو زیادہ مستحکم ہو۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ٹیم کا سائٹ پر پہنچ کر پلانٹ کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے، اس کی حفاظت اور حفاظتی نظام کی فعالیت کا تعین کرنے، ملازمین کی حالت کا جائزہ لینے اور فوری حفاظتی اقدامات کرنے کا پروگرام ہے۔ اقوام متحدہ کے چیف نیوکلیئر انسپکٹر رافیل گروسی نے نے روانگی سے پہلے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ زاپوریزہزیا کے علاقے میں جاری تنازعات سے آگاہ ہیں لیکن ہم نہیں رکیں گے اور اپنا سفر جاری رکھیں گے۔ بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی نیوکلیئر مانیٹرنگ ٹیم کے راستے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Ukraine war:اقوام متحدہ کے سربراہ نے یوکرین کے جوہری پلانٹ کے بارے میں خبردار کیا

Antonio Guterres on Global Security عالمی سلامتی کیلئے بات چیت اور تعاون ضروری

Russia Ukraine War: روس کا زاپوریزہزیا جوہری پلانٹ پر قبضہ

بی بی سی نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سب سے بڑا خطرہ اس وقت پیدا ہو سکتا ہے جب بکتر بند گاڑیوں کا قافلہ 'گرے زون' والے علاقوں سے آگے بڑھے گا جہاں کسی بھی فریق کی فوج کا کنٹرول نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین دونوں نے حالیہ ہفتوں میں ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملوں کا الزام لگایا ہے۔ اس سے قبل منگل کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ملاقات کی اور زاپوریزہزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ (این پی پی) میں آئی اے ای اے کے مشن کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

زیلینسکی اور گروسی نے پلانٹ کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کے عالمی نتائج کے مسئلے پر توجہ مرکوز کی، آئی اے ای اے مشن کو پلانٹ کا معائنہ کرنے کے لیے ضروری قدم قرار دیا۔ زیلنسکی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ رافیل گروسی کے تحت آئی اے ای اے مشن پلانٹ کو محفوظ بنانے کا راستہ نکال لے گا۔ خیال ر ہے کہ زاپوریزہزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹس میں سے ایک ہے۔ اس پر شروع سے ہی روسی افواج کا کنٹرول رہا ہے لیکن یوکرینی عملہ نے اسے چلا رہا ہے۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.