ETV Bharat / international

UN on Violent Protests in India: اقوام متحدہ نے بھارت میں پرتشدد مظاہرے بند کرنے کی اپیل کی

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 9:28 PM IST

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریئس نے بھارت میں اہانت رسول کے معاملے میں ہونے والے پرتشدد مظاہرے کو بند کرنے کی اپیل کی، اس کے علاوہ انہوں نے تمام مذاہب کو مکمل احترام دینے کی بھی بات کہی۔ UN on Violent Protests in India

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریئس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان نے پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض ریمارکس Derogatory Remarks against Prophet کے بعد بھارت میں جاری احتجاج کے درمیان کسی بھی قسم کے تشدد کو روکنے کی اپیل کی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ انتونیو گوٹیریئس نے تمام مذاہب کے مکمل احترام کی بات کی ہے۔ UN on Violent Protests in India

پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض ریمارکس کے بعد بھارت میں ہونے والے تشدد پر اقوام متحدہ کے موقف کے بارے میں پوچھے جانے پر دوجارک نے کہا، "ہمارا موقف مذہب کا مکمل احترام کرنا ہے، کسی بھی قسم کی نفرت انگیز تقریر اور اشتعال انگیزی کے خلاف بات کرنا اور کسی بھی قسم کے تشدد کو روکنا، خاص طور پر مذہبی اختلافات اور نفرت پر مبنی تشدد کو روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Irfan Pathan Tweet on Violence: تشدد کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب نہیں ہوسکتا، عرفان پٹھان

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی قومی ترجمان نوپور شرما کو پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر معطل کر دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی کی دہلی یونٹ کے میڈیا چیف نوین کمار جندال کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔ تاہم بی جے پی کے سابق لیڈروں کے پیغمبر اسلام کے خلاف ریمارکس پر تنازع جاری ہے۔ مظاہرین دونوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.