لندن: برطانیہ کے نئے وزیر اعظم رشی سونک نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ وہ مصر میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ رشی سونک کو اپنے دور اقتدار کے آغاز میں اس عالمی تقریب میں شرکت سے انکار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ سونک نے کہا تھا کہ ملک کے معاشی بحران کے پیش نظر وہ مصر میں منعقد ہونے والے COP27 میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ Rishi Sunak on Climate Summit
لیکن ان کے اس فیصلے کی وجہ سے رشی سونک کی ماحولیات میں دلچسپی کے بارے میں سوالات اٹھ گئے تھے۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ ناتجربہ کار رہنما امریکی صدر جو بائیڈن اور یورپی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع سے گریز کر رہے ہیں۔ حکومت میں سونک کے معاون اور ہندوستانی نژاد آلوک شرما نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کی موسمیاتی کانفرنس میں موجودگی موسمیاتی کارروائی سے متعلق برطانوی عزم کو ظاہر کرنے کے لیے اہم تھی۔ سونک پر دباؤ اس وقت مزید بڑھ گیا جب سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے تصدیق کی کہ وہ 6 سے 18 نومبر تک ہونے والی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
اس کے بعد رشی سونک نے ٹوئٹر پر لکھا، کوئی بھی موسمیاتی تبدیلی پر کارروائی کیے بغیر زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتا۔ اسی لیے میں گلاسگو کی محفوظ اور پائیدار ترقی کی روایت کو آگے بڑھانے کے لیے اگلے ہفتے @COP27P میں شامل ہو رہا ہوں۔ انہوں نے یہ ریمارکس گزشتہ سال نومبر میں سکاٹ لینڈ میں برطانیہ کی زیر قیادت COP26 سربراہی اجلاس کے تناظر میں کہے۔
یہ بھی پڑھیں: Rishi Sunak First Speech As UK PM برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا قوم سے خطاب