ETV Bharat / international

UK PM Appeals More Aid to Ukraine: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یوکرین کے لیے مزید امداد کی اپیل کیا

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین میں طویل جنگ کے بارے میں متنبہ کیا کہ یوکرین میں تنازع مزید گہرا ہو سکتا ہے اس لیے انھوں نے مغربی ممالک سے یوکرین کی مزید امداد کی اپیل کی ہے۔UK PM Appeals More Aid to Ukraine

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن
UK PM Boris Johnson
author img

By

Published : Jun 19, 2022, 8:44 PM IST

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن UK PM Boris Johnson نے متنبہ کیا ہے کہ یوکرین میں تنازع مزید گہرا ہو سکتا ہے اور اسی کے ساتھ مغربی ممالک سے کیف کے لیے مدد کا ہاتھ آگے بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ جانسن نے دی سنڈے ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا’’ فی الحال وقت کا کردار بہت اہم ہے۔ سب کچھ اس بات پر منحصر ہوگا کہ کیا یوکرین روس کے مقابلے زیادہ تیزی سے اپنی سرزمین کا دفاع کرنے کے قابل ہو پائے گا؟ کیا اس کی جوابی کارروائی کی صلاحیت بڑھے گی؟ ہمارا کام یوکرین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے‘‘۔UK PM Appeals More Aid to Ukraine

انہوں نے یوکرین میں طویل جنگ کے بارے میں متنبہ کیا اور ساتھ ہی چار نکاتی منصوبے کا بھی خاکہ پیش کیا جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ یوکرین کے پاس آخری وقت تک میدان جنگ میں رہنے کے لیے بہتر حکمت عملی ہو۔ اس منصوبے کے تحت یوکرین کی مالی مدد کرنا، ہتھیار وغیرہ فراہم کرنا، تکنیکی مدد فراہم کرنا، انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا، یوکرین کی معیشت کو سہارا دینا اور یوکرین میں پھنسی تقریباً 25 میلین ٹن گندم کو باہر نکالنا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UK PM Boris Johnson Visit to Kyiv: بورس جانسن کا دوسری مرتبہ یوکرین کا دورہ

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن UK PM Boris Johnson جمعہ کے روز دوسری مرتبہ یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچے تھے جہاں انھوں نے یوکرین صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی اور یوکرین کے مشرق اور جنوب میں فرنٹ لائن پر موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کی سپلائی کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم نے 9 اپریل کو یوکرائن کے دارالحکومت کا دورہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.