ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 96 کلومیٹر دور کومیلا ضلع میں دو ٹرینوں کی سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اس حادثے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے۔ کمیلا کے نانگل کوٹ پولیس اسٹیشن کے ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ چٹاگانگ سے ڈھاکہ جانے والی ایک مسافر ٹرین کی پانچ بوگیاں اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے حسن پور ریلوے اسٹیشن پر ایک مال گاڑی کو پیچھے سے ٹکر مارنے کے بعد پٹری سے اتر گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اہلکار کے مطابق، ٹرین کے پٹری سے اترنے کے بعد ڈھاکہ کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا ریل رابطہ گھنٹوں تک منقطع رہا۔ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
واضح رہے کہ اسی ماہ ہالینڈ کے شہر لیڈن سے ہیگ جانے والی ٹرین ٹریک پر موجود کسی قسم کے تعمیراتی سامان سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ ٹرین کے الٹتے ہی اس کے ایک ڈبے میں بھی آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جب کہ تقریبا 50 لوگ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ہالینڈ ریلوے نے ٹرین حادثے پر کہا کہ حادثے کے بعد لیڈن اور ہیگ کے بعض علاقوں کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس کو کچھ دیر کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ ٹریک پر کچھ تعمیراتی سامان سے ٹکرانے کے بعد الٹ جانا بتایا گیا تھا۔ یہ حادثہ صبح 3.25 بجے ہیگ کے قریب وورشوٹن قصبے کے قریب پیش آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Goods Train Derailed Near Rohtak روہتک کے قریب مال ٹرین پٹری سے اتر گئی، ریلوے ٹریفک متاثر
یو این آئی