ETV Bharat / international

Shooting in Spain اسپین کے شہر ایلیلا میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک

بارسلونا کے الیلا قصبے میں ہوئی فائرنگ میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس کو جائے وقوع سے منشیات بھی ملی ہیں۔ Firing Incident in Barcelona

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 12:56 PM IST

اسپین کے شہر ایلیلا میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک

میڈرڈ: اسپین کے مشرقی صوبے بارسلونا کے الیلا قصبے میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ایل پیس اخبار نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا۔ اس واقعے کے وقت لوگوں کا ایک گروپ ایک گھر میں گھس گیا اور ایک دوسرے شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک حملہ آور بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا اور کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے منشیات بھی ملی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ فائرنگ منشیات کے گروہوں کے درمیان تصادم کا نتیجہ تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اوکلینڈ کے اپ ٹاؤن ضلع میں ہوئی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔ یہ معلومات پولیس نے دی۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچنے والے اہلکاروں نے متاثرہ کو طبی امداد فراہم کی۔ متاثرہ شخص کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا تاہم وہ دم توڑ گیا۔ ابھی تک ہلاک ہونے والے شخص شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ قتل کے تفتیش کار فائرنگ کے حالات کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ دی مرکری نیوز نے جمعرات کو کہا کہ آکلینڈ پولیس اس سال 51 ویں قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Firing in California کیلیفورنیا میں فائرنگ سے آٹھ افراد زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.