ETV Bharat / international

Firing in Lahore لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، دو افراد ہلاک - لاہور میں کار پر فائرنگ

لاہور کے علاقے مغل پورہ میں فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ فائرنگ لاہور کے مغل پورہ میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سواروں نے ایک کار پر فائرنگ کر دی۔ Motorcyclists fired on car in Lahore

لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، دو افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 10:43 AM IST

لاہور: پاکستان کے لاہور کے علاقے مغل پورہ میں موٹرسائیکل ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مغل پورہ پل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت عمران اور گڈو کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا بہنوئی کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، بہنوئی نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کی۔ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر پولیس افسران سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے سندر میں نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر گولیاں برسا دیں، جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے تھے۔ مزمل مصطفی طارق ولد محمد طارق سکنہ ای ایم ای سوسائٹی اور دوسرا نامعلوم شخص گاڑی پر سندر کی طرف جا رہے تھے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے دونوں موقع پر ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جولائی کو پاکستان میں عسکریت پسندوں نے باڑہ میں ایک سرکاری کمپاؤنڈ اور پشاور کے قریب ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ جس میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں نو ملازمین اور تین شہری شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Attacks in Pakistan پاکستان میں دو حملوں میں پانچ پولیس اہلکارز کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.