ETV Bharat / international

Global Economic Crisis ترک صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کی اپیل - عالمی معاشی بحران

عالمی اقتصادی کساد بازاری کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اسلامی ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ Global Economic Crisis

Turkish President
ترک صدر رجب طیب اردوغان
author img

By

Published : Nov 29, 2022, 4:49 PM IST

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے عالمی اقتصادی کساد بازاری کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعاون پر زور دیا ہے۔ ترکیہ کہ سرکاری انادولو نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اردوغان نے پیر کو استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے 38ویں وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریر میں کہا کہ عالمی معاشی بحران ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ Global Economic Crisis

انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں عالمی کساد بازاری کے خدشات بڑھ رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرنگ کے آخر میں روشنی ابھی تک نظر نہیں آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں اسلامی ممالک کے طور پر ہمارے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانا اس بحران کو ایک موقع میں تبدیل کرنے کا سنہری موقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کو بہتر بنانا، پائیدار اور مسابقتی سیاحت کے شعبوں کی ترقی، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زرعی پیداوار میں اضافہ اور ڈیجیٹل تبدیلی پر تعاون شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Turkey Qatar signed 11 agreements ایردوان کی امیرِ قطر شِخ تمیم سے استنبول میں ملاقات، 11 معاہدوں پر دستخط

قابل ذکر ہے کہ عالمی خوراک کے بحران کو کم کرنے کے لیے ترکیہ کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے اردوغان نے کہا، ہمیں یقین ہے کہ بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے کی توسیع سے ہمارے افریقی بھائیوں کے مصائب میں کمی آئے گی۔ واضح رہے کہ ترکیہ، روس، یوکرین اور اقوام متحدہ کے درمیان جولائی کے آخر میں طے پانے والے اناج برآمدگی معاہدے کے بعد 11 ملین ٹن سے زیادہ اناج اور خوراک بین الاقوامی منڈیوں میں پہنچایا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.