ETV Bharat / international

Three Types Of Twitter Accounts ٹوئٹر پر تین طرح کے اکاؤنٹس متعارف کرائے جانے کا امکان - تین طرح کے ٹوئٹر اکاؤنٹس

اس وقت ٹوئٹر بلیو نامی سروس کی سربراہ ایسٹر کرافورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ٹویٹر پلیٹ فارم پر تین کیٹیگریز کے اکاؤنٹس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ جس میں سے ایک آفیشل، دوسرا بلیو ٹک جب کہ تیسرا ’ان لیبلڈ‘ اکاؤنٹ ہوگا۔ Three types Twitter accounts

Three types of accounts are likely to be introduced on Twitter
ٹوئٹر پر تین طرح کے اکاؤنٹس متعارف کرائے جانے کا امکان
author img

By

Published : Nov 9, 2022, 10:15 PM IST

سان فرانسسکو: ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد جہاں ٹوئٹر بلیو ٹک کے لیے ماہانہ 8 ڈالر فیس کی وصولی کا اعلان کیا گیا ہے، وہیں اب خبر سامنے آئی ہے کہ ٹوئٹر پر تمام اکاؤنٹس کو تین مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس وقت ٹوئٹر بلیو نامی سروس کی سربراہ ایسٹر کرافورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پلیٹ فارم پر تین کیٹیگریز کے اکاؤنٹس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ Three types Twitter accounts

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این بی سی‘ کے مطابق ٹوئٹر کی پراڈکٹ منیجر اور ٹوئٹر بلیو کی ہیڈ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اب ٹوئٹر پر بلیو ٹک حاصل کرنے کے لیے پہلی کی طرح اپنی شناخت ظاہر کرنے کے لیے تحریریں یا دوسرے قانونی دستاویزات فراہم نہیں کرنے پڑیں گے۔ان کی جانب سے بتائی گئی باتوں کے مطابق اب ٹوئٹر پر ہر صارف کو ماہانہ 8 ڈالر فیس کے عوض بلیو ٹک دیے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح جن افراد یا اداروں کے پاس پہلے سے ہی بلیو ٹک موجود ہے اور جب ان سے ماہانہ فیس وصول کی جائے گی تو ان کے اکاؤنٹ کے آگے ’آفیشل‘ کا لیبل بھی نظر آئے گا۔

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق ایسٹر کرافورڈ نے بتایا کہ نئے منصوبے کے تحت ٹوئٹر پر موجود تمام اکاؤنٹس کو تین اقسام یا کیٹیگریز میں تقسیم کردیا جائے گا، جس میں سے ایک ’آفیشل، دوسرا بلیو ٹک جب کہ تیسرا ’ان لیبلڈ‘ اکاؤنٹ ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ نئے منصوبے کے تحت صارفین پر ٹوئٹر بلیو کی سروس حاصل کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا بلکہ وہ ماہانہ فیس دینے یا نہ دینے سے متعلق آزاد ہوں گے لیکن جو لوگ سروس کو سبسکرائب نہیں کریں گے، ان کا اکاؤنٹس ’ان لیبلڈ‘ رہیں گے۔

ان کے مطابق ’آفیشل‘ کی کیٹیگریز میں تمام ادارے، تنظیمیں، سربراہ اور معروف شخصیات کو شامل کیا جائے گا، ممکن ہے کہ بعض عام صحافیوں اور کارکنان کو بھی مذکورہ کیٹیگری میں شامل کیا جائے۔انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ نئے منصوبے پر کب تک عملدآرمد ہوگا، تاہم انہوں بتایا کہ اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

نئی تفصیلات سے قبل ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ تمام بلیو ٹک رکھنے والے اکاؤنٹس کو ماہانہ 8 ڈالر کی فیس ادا کرنی ہوگی، دوسری صورت میں ان کا بلیو ٹک ہٹا دیا جائے گا۔تاہم بعد ازاں یہ اطلاعات آئیں کہ تمام صارفین کو ماہانہ 8 ڈالر فیس کے عوض بلیو ٹک دیے جانے کا امکان بھی ہے اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ٹوئٹر کے تمام اکاؤنٹس کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کردیا جائے گا۔

ایلون مسک نے گزشتہ ماہ 28 اکتوبر کو ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا تھا، انہوں نے اپریل 2022 میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا، اب پلیٹ فارم واحد ان کی ملکیت ہے، پہلے اس کے متعدد شیئر ہولڈرز تھے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.