ETV Bharat / international

NGOs Resume Work in Afghanistan افغانستان میں این جی اوز نے جزوی طور پر دوبارہ کام شروع کر دیا - افغانستان میں خواتین پر پابندی

طالبان کی جانب سے شعبہ صحت سمیت دیگر شعبوں میں خواتین کو کام کرنے کی اجازت دینے کی یقین دہانی کے بعد تین غیرملکی این جی اوز نے جزوی طور پر خواتین کارکنوں کے ساتھ امداد کا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 18, 2023, 9:14 PM IST

کابل: افغانستان میں طالبان حکام کی جانب سے شعبہ صحت سمیت دیگر شعبوں میں خواتین کو کام کرنے کی اجازت دینے کی یقین دہانی کے بعد کئی امدادی و فلاحی تنظیموں نے اپنی سرگرمیاں جزوی طور پر بحال کر دی ہیں۔ ڈان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق 'انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی' اور 'سیو دی چلڈرن اینڈ کیئر' نے رواں ہفتے کہا کہ وہ دوبارہ کچھ پروگرامز کا آغاز کررہے ہیں جن میں زیادہ تر صحت اور غذائیت پر مرکوز ہیں۔

طالبان انتظامیہ نے گزشتہ ماہ مقامی اور غیر ملکی امدادی تنظیموں کو حکم دیا تھا کہ وہ خاتون عملے کو اگلے نوٹس تک کام کرنے کی اجازت نہ دیں۔ اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی تھی جبکہ طالبان حکام نے اس حکم کو جائز قرار دیا تھا کیونکہ کچھ خواتین نے طالبان کی تشریح کے مطابق اسلامی لباس کی پابندی نہیں کی تھی۔اس حکم کے ردعمل میں بہت سی این جی اوز نے یہ جواز پیش کرتے ہوئے اپنی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں کہ انہیں افغانستان جیسے قدامت پسند ملک میں خواتین تک رسائی کے لیے خواتین کارکنوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: OIC on Taliban او آئی سی کا طالبان سے اپنے حالیہ فیصلوں پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ

ترجمان انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نینسی ڈینٹ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے وزارت صحت عامہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ شعبہ صحت میں خواتین عملہ اور وہ خواتین جو جو دفتری معاون کا کردار ادا کر رہی تھیں وہ دوبارہ اپنا کام شروع کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اجازت کے سبب انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے چار صوبوں میں ہماری موبائل ہیلتھ ٹیموں کے ذریعے صحت اور غذائی خدمات دوبارہ فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔

ترجمان افغان وزارت صحت عامہ نے کہا کہ انہوں نے شعبہ صحت سے متعلقہ کوئی سرگرمیاں نہیں روکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک غلط فہمی کی وجہ سے امدادی تنظیموں نے اپنی صحت کی خدمات روک دی تھیں تاہم اب انہوں نے یہ سلسلہ بحال کر دیا ہے۔ سیو دی چلڈرن نے کہا کہ حکام کی جانب سے واضح ہدایت ملی ہے کہ خواتین کارکنان محفوظ مگر محدود دائرے میں کام جاری رکھ سکتی ہیں جس کے بعد ادارے نے صحت، غذائیت اور اپنے کچھ تعلیمی پروگرامز میں کسی حد تک بحال کردیے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.