ETV Bharat / international

اسرائیلی فوج نے الشفاء اسپتال میں موجود اہم تنصیبات اور طبی آلات کو دھماکے سے اڑایا

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں الشفاء اسپتال میں موجود اہم تنصیبات اور طبی آلات کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ واضح رہے الشفا کمپلیکس پر دھاوا بولنے اور اس کے کمروں اور تہہ خانے کی تلاشی لینے کے چند گھنٹے بعد بھی اسرائیلی فورسز کو ایسے کوئی اشارے نہیں ملے جو اس کے نیچے قیدیوں کی موجودگی یا حماس کے کمانڈ سینٹرز یا سرنگوں کی نشاندہی کرتے ہوں۔ Israel Hamas War, Israeli army propaganda

The Israeli army destroyed the important installations in Al-Shifa Hospital

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 10:31 AM IST

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں الشفاء اسپتال میں موجود اہم تنصیبات اور طبی آلات کو دھماکے سے اڑا دیا۔ تاہم فوج کسی بھی مطلوب شخص کو تلاش کئے بغیر اسپتال سے نکل گئی۔ الشفاء میڈیکل کمپلیکس پر دھاوا بولنے اور تلاشی لینے کے بعد اسرائیلی فوج اب غزہ پٹی کے سب سے بڑے اسپتال سے نکل کر پیچھے ہٹ گئی ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے اسپتال کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔

The Israeli army destroyed the important installations in Al-Shifa Hospital
The Israeli army destroyed the important installations in Al-Shifa Hospital

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسپتال کے آس پاس تقریباً 15 ٹینک تھے جو کمپلیکس میں داخل ہونے کے بعد پیچھے ہٹ رہے تھے۔ فوج نے اس جگہ پر موجود سرجیکل عمارت کے تہہ خانے کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اسپتال سے واپسی سے قبل اسرائیلی فوج کے ایک سینیئر اہلکار نے بدھ کے اوائل میں صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی فورسز کو اسپتال کے اندر ایک مخصوص علاقے پر جاری چھاپے کے دوران حماس سے تعلق رکھنے والے ہتھیار اور انفراسٹرکچر ملا ہے۔ دوسری جانب حماس نے الشفا میں ہتھیاروں کی موجودگی کے اسرائیلی الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹ اور سستا پروپیگنڈہ قرار دے دیا۔ اسرائیل نے حماس کے افراد کے اسپتالوں کے نیچے زیر زمین مقامات پر موجود ہونے کا الزام لگایا تھا۔ حماس نے اس کی تردید کردی اور کہا کہ اسرائیل ایسے الزامات جنگی جرائم کے ارتکاب کے جواز کے لیے لگا رہا ہے۔
واضح رہے الشفا کمپلیکس پر دھاوا بولنے اور اس کے کمروں اور تہہ خانے کی تلاشی لینے کے چند گھنٹے بعد بھی اسرائیلی فورسز کو ایسے کوئی اشارے نہیں ملے جو اس کے نیچے قیدیوں کی موجودگی یا حماس کے کمانڈ سینٹرز یا سرنگوں کی نشاندہی کرتے ہوں۔ حماس نے مزید کہا قابض اسرائیل جگہ جگہ ہتھیار رکھ رہا ہے اور ایک کمزور فسانہ بنا رہا ہے۔ اس طرح کے اقدامات کرکے وہ اب کسی کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔

Israeli army propaganda: Hamas
Israeli army propaganda: Hamas
Israeli army propaganda: Hamas
Israeli army propaganda: Hamas

حماس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں۔ دو ہفتے قبل بھی ہمارا مطالبہ تھا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے اسپتالوں کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے ایک بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ اسرائیلی بیانیہ کے جھوٹ کا تعین کریں کیونکہ ہم اسرائیل کے دھوکہ دہی سے واقف ہیں۔
اسرائیل حماس پر اسپتالوں کے نیچے جگہوں پر تعینات ہونے کا الزام لگا رہا ہے جس کی حماس نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل "جنگی جرائم" کے ارتکاب کے جواز کے لیے ایسے الزامات کا سہارا لے رہا ہے۔
(یواین آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.