خرطوم: سوڈان میں طوفانی بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 89 ہو گئی ہے۔
سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سونا نے ملک کی شہری دفاع کونسل کے ترجمان عبدالجلیل عبدالرحیم کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ زبردست بارش کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 19 ہزار سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
Death toll from Sudan floods continues to rise
مسٹر عبدالرحیم نے تمام شعبوں اور وزارتوں کے درمیان ہم آہنگی اور مشترکہ کوششوں پر زور دیا تاکہ ہر متاثرہ علاقے کو ضروری مدد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ کئی سڑکوں کو بحال کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ آبادی کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔
مزید پڑھیں:Sudan Flood سوڈان میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر83 ہوئی
وزارت آبپاشی اور آبی وسائل نے بلیو نائل اور وائٹ نائل دریاؤں کے پانی کی سطح پھر سے بڑھنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ وزارت نے خاص طور پر دارالحکومت خرطوم میں دو دریاؤں کے قریب رہنے والے لوگوں سے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔
یواین آئی