ETV Bharat / international

Earthquake in Syria شام میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8500 سے زائد، ڈبلیو ایچ او - ڈائریکٹر رک برینن

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8500 ہوگئی ہے۔

شام میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8500 سے زائد: ڈبلیو ایچ او

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 11:46 AM IST

قاہرہ: شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8500 ہو گئی ہے اور آنے والے دنوں میں مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ یہ اطلاع عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مشرقی بحیرہ روم کے دفتر کے کارگزار علاقائی ایمرجنسی ڈائریکٹر رک برینن کے حوالے سے دی گئی ہے۔ برینن نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ابھی ہمارے پاس جو اعداد و شمار ہیں ان کے مطابق حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں تقریباً 4,000 اموات اور 2,500 زخمی ہیں اور شمال مغرب کے علاقے میں تقریباً 4,500 اموات اور 7,500 زخمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اموات کی صحیح تعداد بتا پانا مشکل ہے کیونکہ یہ ہر روز بڑھ رہی ہے۔ المیادین نشریاتی ادارے نے شام کے وزیر صحت حسن الغباش کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,414 ہے جب کہ 2,349 زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں ترکی میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 29,605 ہو گئی ہے ڈیزاسٹر ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) نے یہ اطلاع دی۔ اے ایف اے ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ اب تک 29,605 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گذشتہ پیر کے روزجنوبی ترکی اور شام کے کچھ علاقوں میں آنے والے طاقتور زلزلوں میں مجموعی طور پر 31,000 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں گھر تباہ ہو گئے۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں : WHO chief arrives in Syria ڈبلیو ایچ او کے سربراہ زلزلے سے متاثرہ شام پہنچے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.