ETV Bharat / international

متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے میں کامیابی حاصل کی :القدس بریگیڈز - مشترکہ آپریشن میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک

القدس بریگیڈ نے حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈز کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ القدس بریگیڈ نے ایکس پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔ al-Quds Brigades attack on israeli force

al-Quds Brigades attack on israeli force

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 1:06 PM IST

غزہ: اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے پیر کی شام کہا ہے کہ اس نے حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈز کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ یہ جھڑپ شمالی غزہ کی پٹی میں الفلوجا کے علاقے میں اس وقت ہوئی جب فوجی ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے۔

العربیہ کے مطابق بریگیڈز نے ایک الگ بیان میں مزید کہا کہ، انہوں نے شجاعیہ محور میں ایک پیدل فورس کے ساتھ جھڑپ کے دوران دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا اور غزہ کے مشرق میں واقع زیتون محور میں ایک اسرائیلی فوجی بردار ٹرک اور ایک ٹینک کو بھی نشانہ بنایا۔

عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کے مطابق القدس بریگیڈز نے بتایا کہ اس کے مزاحمت کاروں نے ایک مکان کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں اسرائیلی فوج نے رکاوٹیں کھڑی کی تھیں، جس سے اس کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔

السرایا القدس نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ، اس کے جنگجو ایک اسرائیلی فوجی گاڑی کو "85 اینٹی آرمڑ" میزائل سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شہر کے مشرق میں التقدم محور میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یو آو گیلنٹ نے پیر کی شام دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج "شمالی غزہ اور غزہ شہر میں مہم کے فیصلہ کن موڑ پر پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے حماس کے جنگجوؤں اور میدان میں موجود رہنماؤں سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ، اگر انہوں نے ہتھیار نہ ڈالے تو وہ مارے جائیں گے۔ اسرائیل کی جانب سے سفید فاسفورس کے استعمال کی اطلاعات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں گیلنٹ نے کہا کہ فوج "بین الاقوامی قانون کے مطابق کام کرتی ہے"۔

گیلنٹ نے اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ "اسرائیل غزہ کی پٹی میں مستقل طور پر رہنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔ اسرائیل غزہ کی باگ ڈور سنبھالنے کے حوالے سے تمام متبادل امکانات پر بات کرنے کے لیے تیار ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:القسام بریگیڈز نے نیا ویڈیو جاری کیا، اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا

دوسری جانب فلسطینی تحریک حماس کے رہنما محمود مرداوی نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے کوئی معاہدہ یا ڈیل نہیں ہو رہی ہے۔ مرداوی نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "اسرائیلی قیدیوں اور زیر حراست افراد کی رہائی پر اس وقت تک کوئی بات چیت نہیں ہو گی جب تک کہ فائرنگ بند نہیں ہوتی"۔

(یواین آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.