ETV Bharat / international

Train Derails in China and Germany: چین  اور جرمنی میں ٹرین پٹری سے اتری، پانچ افراد ہلاک، متعدد لوگ زخمی - جرمنی میں ٹرین حادثہ

چین میں ہفتہ کی صبح بلٹ ٹرین کے پٹری سے اترنے سے ایک شخص کی موت اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے جبکہ دوسرا حادثہ جرمنی کی میں پیش آیا جہاں ٹرین کے پٹری سے اترنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ Train Derails in China and Germany

several injured as train derails in China and Germany
چین میں بلٹ ٹرین اور جرمنی میں ٹرین پٹری سے اتری، پانچ افراد ہلاک متعدد زخمی
author img

By

Published : Jun 4, 2022, 4:14 PM IST

جنوب مغربی چین کے صوبہ گوانگزو کی رونگ جیانگ کاؤنٹی میں ہفتہ کی صبح بلٹ ٹرین کے پٹری سے اترنے سے ایک ٹرین ڈرائیور کی موت اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ چین کی ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے یہ اطلاع دی۔ کمپنی نے کہا کہ گویانگ سے گوانگزو جانے والی ٹرین کی دو بوگیاں رونگ جیانگ اسٹیشن پر پہنچنے سے پہلے ہی پٹری سے اتر گئیں، جس سے ٹرین ڈرائیور ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک ٹرین اٹینڈنٹ اور سات مسافر شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد سبھی 136 مسافروں کو ٹرین سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور وجہ کا پتہ لگایا جارہا ہے۔Train Derails in China and Germany

وہیں دوسرا حادثہ جرمنی میں پیش آیا۔ جرمن ریاست باویریا کے الپائن سکی ٹاؤن گرمش پارٹنکرچن کے قریب ٹرین پٹری سے اترنے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے اور ٹرین کی کچھ بوگیاں الٹ گئیں۔مقامی حکام کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہے کہ ٹرین میں کئی طلباء موجود تھے، جو میونخ کی سمت سفر کر رہے تھے۔حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.