ریاض: سعودی شہریوں کو سنگاپور حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی، سعودی شہری آئندہ ماہ سے سنگاپور میں بغیر ویزہ داخل ہوسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سنگاپور حکام نے سعودی شہریوں کے لیے ویزہ فری انٹری کی منظوری دے دی ہے مذکورہ سہولت انہیں یکم جون 2023 سے میسر ہوگی۔سعودی ادارے عاجل ویب سائٹ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں قائم سنگاپور کے سفارت خانے نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سنگاپور امیگریشن اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سعودی شہری ویزا فری انٹری کرسکتے ہیں۔بیان کے مطابق سعودی شہریوں کو یکم جون 2023 سے سنگاپور جانے کے لیے ویزہ حاصل کرنا ضروری نہیں ہوگا۔
سنگاپور حکام نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کو پہلے ہی سے انٹری ویزے سے استثنیٰ حاصل ہے تاہم جو سعودی شہری یکم جون سے قبل سنگاپور جائیں گے انہیں سفر سے قبل ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔سنگاپور امیگریشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جو لوگ استثنیٰ کے فیصلے سے قبل سنگاپور کا ویزہ حاصل کرچکے ہیں یا ویزہ حاصل کرنے کے لیے فیس جمع کراچکے ہیں انہیں ویزہ فیس واپس نہیں ملے گی۔
وہیں گزشتہ برس نومبر میں بھارت-برطانیہ دوطرفہ اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے اعلان کیا تھا کہ تین ہزار بھارتیوں کو برطانیہ جانے کے لیے سالانہ ویزا دیا جائے گا۔ نیو یوکے انڈیا ینگ پروفیشنلز اسکیم کے تحت، ملک کے 18-30 سال کی عمر کے ڈگری یافتہ بھارتی شہریوں کو دو سال تک برطانیہ میں رہنے اور کام کرنے کے لیے ایک سال میں تین ہزار ویزا دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Visa Violation Case آگرہ میں عراقی شہری گرفتار
یو این آئی