ETV Bharat / international

Saudi Cabinet's Decision سعودی کابینہ کا دیگر ممالک سے اقتصادی تعاون بڑھانے کا فیصلہ - سعودی دیگر ممالک سے اقتصادی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ مملکت میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔ وژن 2030 کے مطابق اقتصادی اصلاحات سے سعودی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔Saudi Cabinet's Decision

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 14, 2022, 4:03 PM IST

ریاض: سعودی کابینہ نے مملکت کی اقتصادی ترقی و خوشحالی کیلئے مزید اقدامات کے عزم کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک سے اقتصادی تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ مملکت میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔ وژن 2030 کے مطابق اقتصادی اصلاحات سے سعودی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔Saudi Cabinet's Decision

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز جدہ کے قصرالسلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متعدد منصوبے زیر غور آئے۔سعودی کابینہ نے گزشتہ دنوں جی 20، عرب لیگ اور جی سی سی ممالک کی سطح پر کثیر فریقی اور دوطرفہ اجلاسوں میں زیر بحث آنے والے امورکا جائزہ لیا ہے۔اجلاس کے آغاز میں کابینہ کے ارکان کو تاجکستان اور بارکینا فاسو کے صدور سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ملنے والے پیغامات، انڈین وزیراعظم کی طرف سے ولی عہد نائب وزیراعظم کو مکتوب اور جاپانی وزیراعظم کی طرف سے ولی عہد کو ٹیلیفون میں زیربحث آنے والے امور سے آگاہ کیا گیا۔

قائم مقام وزیراطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کہ کابینہ نے سعودی وژن 2030 کے تحت ہونے والی اقتصادی اصلاحات اور ریاستی اداروں کے ڈھانچوں میں کی جانے والی اصلاحات کے نتائج کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اس حوالے سے اس اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ اصلاحات سے گزشتہ دو برسوں کے دوران دنیا بھر کو درپیش بہت سے چیلنجوں سے نمٹنے اور سعودی معیشت کے استحکام میں مدد ملی۔سعودی کابینہ نے جازان شہر کی بندرگاہ کے افتتاح کے حوالے سے کہا کہ اس کی بدولت مملکت میں نئے لاجسٹک پلیٹ فارم کا اضافہ ہوا ہے۔

اس سے وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے حوالے سے سعودی برآمدات کو عالمی منڈیوں تک مزید رسائی ملے گی اور صنعتی استعداد کو بہتر بنانے میں آسانی ہوگی۔کابینہ کے ارکان نے اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل، سیاسی و سلامتی امور کونسل، منسٹرز کونسل کے ماتحت جنرل باڈی اور کابینہ کے ماتحت ماہرین بورڈ کے جائزوں اور سفارشات پر مشتمل رپورٹ کا بھی جائزہ لیا۔

کابینہ نے وزیر توانائی کو چاڈ کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کی یادداشت کے لیے مذاکرات اور دستخط، وزیر ثقافت کو چین کے ساتھ ثقافت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے لیے مذاکرات و دستخط، جدہ یونیورسٹی کے سربراہ کو کیلیفورنیا یونیورسٹی کے مارشل سینٹر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے لیے بات چیت و دستخط کے اختیارات تفویض کیے ہیں۔

ریاست بلیز کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام، فرانس کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت، جبیل اینڈ ینبع رائل کمیشن کی مجلس انتظامیہ کو جازان سٹی میں مسابقتی ضوابط وضع کرنے کے اختیارات کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Jaishankar Concludes Saudi Visit وزیر خارجہ جے شنکر کا سعودی عرب کا دورہ مکمل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.