ETV Bharat / international

Russian lawmaker Found Dead in Odisha اڈیشہ کے ہوٹل میں روسی قانون ساز مردہ پائے گئے - روسی قانون ساز پاول انتوو

روسی قانون ساز پاول انتوو اوڈیشہ کے ایک ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔ یہ اڈیشہ میں ایک ہفتے کے اندر دوسری روسی سیاح کی موت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاول انتوو اور ولادیمیر بائیڈنوف کی موت دو دن کے وقفے سے ایک ہی ہوٹل میں ہوئی۔ یہ دونوں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ناقد بھی تھے۔Russian lawmaker Found Dead in Odisha

Russian lawmaker Pavel Antov
روسی قانون ساز پاول انتوو
author img

By

Published : Dec 27, 2022, 4:17 PM IST

روسی قانون ساز پاول انتوو بھارت کی ریاست اڈیشہ کے ایک ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔ کروڑ پتی پاول اوڈیشہ کے رایاگڈا علاقے میں چھٹیاں گزارنے آئے تھے جہاں وہ اپنی 65 ویں سالگرہ منا رہے تھے۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ 65 سالہ پاول انتوو ہفتے کے روز ہوٹل کے باہر خون میں لت پت پڑے پائے گئے۔ مبینہ طور پر ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ان کی موت ہوئی ہوگی۔ Russian lawmaker Found Dead in Odisha

پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ یہ خودکشی ہے کیونکہ انتوو مبینہ طور پر اپنے دوست کی موت کے بعد افسردہ تھا۔ انتوو کے ساتھی مسافر ولادیمیر بائیڈنوف 22 دسمبر کو ہوٹل کی پہلی منزل پر اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے۔ اس کے ساتھ شراب کی کچھ خالی بوتلیں تھیں۔ ضلع اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ انتوو کی موت کی تحقیقات کرنے والے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وویکانند شرما نے کہا کہ ان کے اہل خانہ کی اجازت سے اہلکاروں نے پیر کو پاول انتوو کی لاش کا آخری رسومات ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Ukrainian Tourist Found Dead in Varanasi وارانسی کے گیسٹ ہاؤس میں یوکرینی سیاح مردہ پایا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاول انتوو اور ولادیمیر بائیڈنوف کی موت دو دن کے وقفے سے اڈیشہ کے رائاگڈا ضلع کے ایک ہی ہوٹل میں ہوئی۔ یہ دونوں روسی صدر ولادیمیر پوتن پر تنقید کرتے رہے ہیں۔خاص طور پر، پاول انتوو، جو روس میں رکن پارلیمنٹ تھے۔ انہوں نے حال ہی میں یوکرین پر روسی حملوں پر تنقید کرتے ہوئے ایک پیغام بھیجا تھا۔ لیکن کئی رپورٹس کے مطابق بعد میں انہوں نے بیان واپس لے لیا تھا۔

بھارت میں روسی سفارت خانے نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ہمیں اڈیشہ میں ہونے والے اس واقعے کے بارے میں علم ہے جہاں ہمارے دو شہریوں کی موت ہو گئی۔ہم مرنے والوں کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ مقامی حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔جہاں تک ہم جانتے ہیں، پولیس کو ابھی تک ان المناک واقعات میں مجرمانہ عنصر نظر نہیں آرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.