ETV Bharat / international

روس کا فلسطینیوں کے ساتھ ناانصافی کے خاتمے کا مطالبہ

Palestine Israel conflict روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ کے علاقے اور عام طور پر پورے مشرق وسطی کے خطے میں استحکام حاصل کرنے کا واحد راستہ فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو ختم کرنا ہے۔

Etv Bharat
وسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 8:59 PM IST

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تشدد کے شیطانی چکر کو توڑنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس سے فلسطینیوں کی نسلیں دوچار ہیں اور ناانصافی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر نے روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس سے انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردی کے حملوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی میں اجتماعی سزا کے طریقوں کے ذریعے ان کا جواب دینا دونوں ہی ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کے شیطانی چکر کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس ناانصافی کو دور کیا جائے جس کا فلسطینیوں کی کئی نسلیں شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ کے علاقے اور عام طور پر پورے مشرق وسطی کے خطے میں استحکام حاصل کرنے کا واحد راستہ ناانصافی کو ختم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ پر وحشیانہ حملوں کا آج 82واں دن ہے، پچھلے 24 گھنٹوں دوران اسرائیلی بمباری سے 200سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ جس کے ساتھ جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار 110ہوگئی، جس میں 8 ہزار 800 بچے اور 6 ہزار 300 خواتین شامل ہیں۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.