ETV Bharat / international

Free Grain to African Nations روسی صدر کا چھ افریقی ممالک کو مفت اناج دینے کا اعلان - افریقی ممالک کو اناج

روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں افریقی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس میں صدر پوتن نے کہا کہ برکینا فاسو، زمبابوے، مالی، صومالیہ، وسطی افریقی جمہوریہ اور اریٹیریا کو الگ الگ 25 سے 50 ہزار ٹن مفت اناج بھیجا جائے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا روس اور افریقہ کے درمیان تجارتی ٹرن اوور 2022 میں 18 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ Russia Africa summit

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 28, 2023, 10:36 PM IST

ماسکو: روس نے 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ روس اناج برآمدات یوکرین کے بجائے افریقی ممالک کو کرنے کے قابل ہے، اگلے تین، چار ماہ میں 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج کی فراہمی کریں گے۔ روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں افریقی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس میں صدر پوتن نے کہا کہ برکینا فاسو، زمبابوے،مالی، صومالیہ، وسطی افریقی جمہوریہ اور اریٹیریا کو الگ الگ 25 سے 50 ہزار ٹن مفت اناج بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک سے انسانی اور تجارتی روابط بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، افریقی ممالک کو اناج اور انسانی ہمدردی امداد فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دیں گے۔ روسی صدر نے کہا کہ عالمی اناج منڈی میں روس کا 20 فیصد حصہ ہوتا ہے، روس عالمی خوراک کے تحفظ میں بڑا شراکت دار ہے۔تجارتی تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے پوتن نے کہا ہماری باہمی تجارت 2022 میں تقریباً 18 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی اور 2023 کے پہلے چھ ماہ میں اس میں تقریباً 35 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق اور ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت میں تعاون کے اچھے مواقع ہیں، روس افریقہ کے لیے ایک قابل بھروسہ خوراک فراہم کرنے والا ملک ہے۔ 2022 میں، روسی خوراک کی برآمدات 4.7 بلین امریکی ڈالر کی تھیں۔ بہت سی بڑی روسی کمپنیاں افریقہ میں کامیابی سے کام کر رہی ہیں۔ ہمارے تعاون کے اہم شعبوں میں توانائی، زیر زمین استعمال اور زراعت شامل ہیں۔

روسی صدر پوتن نے جمعرات کو افریقی یونین کی چیئرپرسن اور کوموروس کی یونین کے صدر ازالی اسومانی اور افریقی یونین کمیشن کی چیئرپرسن موسیٰ فاکی مہامت کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کی۔ کوموروس کی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے پوتن نے کہا کہ وہ ان کے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں، جو باہمی احترام کے اصولوں اور ایک دوسرے کے مفادات کے توازن پر مبنی ہیں اور کئی شعبوں میں ترقی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ افریقی یونین کی جی 20 میں مکمل رکنیت کے حوالے سے ہمیں امید ہے کہ ستمبر میں نئی ​​دہلی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں اس فیصلے کو اپنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس افریقی ممالک کی خودمختاری کو مضبوط بنانے اور کثیر قطبی عالمی نظام کے نئے نظام میں افریقہ کو کلیدی شراکت دار بننے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روس نے یوکرین سے اناج برآمد ڈیل ختم کر دی تھی۔ ترجمان روسی صدارتی محل کریملن کا کہنا تھا کہ بحیرہ اسود سے اناج کی برآمدات کے معاہدے پر عملددرآمد روک دیا ہے، روسی شرائط پوری ہونے کے بعد روس فوری طور پر اناج ڈیل پر واپس آجائے گا۔ بعد ازاں روس نے یوکرین سے اجناس ڈیل میں واپس آنے کے لیے 7 شرائط رکھ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.