دمشق: شام کے شمال مشرقی دیرالزور گورنر میں العمر آئل فیلڈ کے قریب ایک امریکی فوجی اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کی اطلاع ہے۔ شام کی ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جمعہ کو امریکی بیس پر متعدد راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں نے علاقے میں پروازیں کی ہیں۔ شام کے ریڈیو اور ٹی وی نے واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔ Rocket attack on US base in Syria
واضح رہے گذشتہ ماہ 19 نومبر کو شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں چار شامی فوجی ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہو گیا تھا۔ شام کی وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی تھی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے بنیاس شہر کے نزدیک بحیرہ روم سے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے ملک کے وسط اور ساحل پر شامی فوج کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے۔ حملے میں چار فوجی ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہوگیا اور کچھ املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ Israeli air attacks in Syria
یہ بھی پڑھیں: Israeli air attacks in Syria اسرائیل کے فضائی حملے میں چار شامی فوجی ہلاک
یو این آئی