ETV Bharat / international

PTI Resumes Long March عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ایک ہفتے بعد پی ٹی آئی کا لانگ مارچ دوبارہ شروع

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 2:31 PM IST

پاکستان تحریک انصاف نے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی قیادت میں جمعرات کو وزیرآباد سے لانگ مارچ کو دوبارہ شروع کردیا ہے۔ گزشتہ ہفتے پارٹی سربراہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد لانگ مارچ کو روک دیا گیا تھا۔ PTI Resumes Long March

Etv Bharat
Etv Bharat

اسلام آباد: صوبہ پنجاب کے شہر وزیر آباد سے پاکستان تحریک انصاف نے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی قیادت میں جمعرات کو وزیرآباد سے لانگ مارچ کو دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد لانگ مارچ کو روک دیا گیا تھا۔ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ قریشی نے ٹویٹ کیا کہ حقیقی آزادی مارچ کا سفر وزیر آباد سے دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ ہمارا عزم پختہ ہے اور ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ ہمارے فوجیوں کی محنت اور ہمارے شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ چیئرمین عمران خان خود راولپنڈی سے اس قافلے کی قیادت کریں گے۔ PTI Resumes Long March

محمود قریشی کا ٹویٹ
محمود قریشی کا ٹویٹ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ عمران خان آج گجرات میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ عوام کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے کپتان کے استقبال کے لیے بے تاب ہے اور ملک کے تمام تر مسائل کا حل جمہور کو فیصلے کا اختیار دینے میں ہے۔

فیصل جاوید خان کا ٹویٹ
فیصل جاوید خان کا ٹویٹ

پاکستانی میڈیا کے مطابق جیسے ہی پی ٹی آئی نے اپنا حقیقی آزادی مارچ دوبارہ شروع کیا، پنجاب کی صوبائی حکومت نے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے چاروں صوبوں کے اضلاع میں افسران کے ساتھ 1,542 اہلکار بھیجے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: PTI Long March پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی تاریخ پھر تبدیل، اب 10 نومبر بروز جمعرات سے شروع ہوگا لانگ مارچ

واضح رہے کہ منگل کو پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ اس کا لانگ مارچ جمعرات کو وزیر آباد اللہ والے چوک سے دوپہر ایک بجے دوبارہ شروع ہوگا۔ اتفاق سے یہ وہی جگہ ہے جہاں سابق وزیراعظم عمران خان کو لانگ مارچ کرتے ہوئے گولی ماری گئی تھی۔ اس سے قبل لانگ مارچ کی تاریخ کو تین مرتبہ تبدیل کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.