ETV Bharat / international

PTI leader's Speech in Parliament:عمران خان نے غلامی قبول نہیں کی، علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان Ali Muhammad Khan نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد کہا کہ مجھے فخر اور خوشی ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، جس نے حکومت قربان کردی لیکن غلامی قبول نہیں کی۔ PTI leader's Speech after Success of No-Confidence Motion

PTI leader Ali Muhammad Khan
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان
author img

By

Published : Apr 10, 2022, 10:05 PM IST

تحریک عدم اعتماد No-Confidence Motion کی کامیابی کے بعد علی محمد خان Ali Muhammad Khan نے اپنا مؤقف خطاب کے دوران پیش کیا۔ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ علی محمد خان نے جب اپنا خطاب شروع کیا تو قائد اعظم محمد علی جناح کے ایک قول کا حوالہ دیا اور کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں جس آدمی کے ساتھ کھڑا ہوں ان کا نام عمران خان ہے، اس نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے، خوشی ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، جس نے حکومت قربان کردی لیکن غلامی قبول نہیں کی۔ PTI leader's Speech after Success of No-Confidence Motion

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد علی محمد خان کا خطاب

انہوں نے کہا کہ جس طرح پہلے اپنی ڈیوٹی سنبھالی تو آج پارلیمانی امور کی ڈیوٹی تمام ہوئی، آج کا دن جہاں بہت سے چہروں کو خوشی دیتے ہوئے جا رہا وہیں بہت سے سوالات چھوڑ کر جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج آپ کے چہروں پر خوشی ہے، اللّٰہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ آج میری پارلیمانی امور کے وزیر کی ڈیوٹی تمام ہوئی۔ PTI leader's Speech in Parliament

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan Loses No-Confidence Vote: پاکستان قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی مکمل تفصیل

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو دیکھا، میں پارلیمانی امور کے وزیر کے طور پر ان کو خوش آمدید کہتا ہوں، لیکن ایک سوال تاریخ ان کے لیے بھی چھوڑے جا رہی ہے جس شخص، جس مرد حر اور مرد بحران کو مولانا فضل الرحمٰن یہودی اور امریکی ایجنٹ کہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا ایجنٹ تھا جس کو ہٹانے کے لیے امریکا نے ایڑھی، چوٹی کا زور لگا دیا۔ واضح رہے کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے بے دخل کیے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے، وزیراعظم عمران خان کے خلاف رات گئے تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.