ETV Bharat / international

PM Shehbaz Malala Meet on UNGA ملالہ کی عالمی برادری سے پاکستان کیلئے فوری انسانی امداد کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 24, 2022, 5:22 PM IST

نوبل امن یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی فوری ضروریات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے اپنے آبائی شہر وادی سوات اور صوبہ خیبرپختون خان کے دیگر حصوں میں پاکستانی طالبان کے دوبارہ نمودار ہونے کے بارے میں بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ PM Shehbaz Malala meet on UNGA

PM Shehbaz Malala meet on UNGA
ملالہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کی وجہ سے نیویارک میں ہیں۔ اس دوران وہ کئی اہم رہنماؤں سے ملاقات بھی کر رہے ہیں۔ وہیں آج نوبل امن یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی فوری ضروریات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کی معلومات ملالہ نے سوشل میڈیا پر شہباز شریف کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے دی۔ PM Shehbaz Malala meet on UNGA

PM Shehbaz Malala meet on UNGA sidelines
ملالہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

ملالہ یوسف زئی نے ٹویٹ کیا کہ آج میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی فوری ضروریات پر تبادلہ خیال کیا اور ہم عالمی برادری سے قرض کے دباؤ کو کم کرنے اور فوری انسانی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ملالہ نے مزید لکھا کہ سیلاب نے دسیوں ہزار اسکول تباہ کر دیے، لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہو گئے۔ انسانی امداد میں ہنگامی تعلیم، خاص طور پر لڑکیوں کے لیے فنڈنگ کو بھی ​​شامل کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Malala Yousafzai on Iran Protest عورت جو بھی پہننا چاہتی ہے اسے خود فیصلہ کرنے کا حق ہے، ملالہ یوسف زئی

انھوں نے ایک دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں نے اپنے آبائی شہر وادی سوات اور صوبہ خیبرپختون خان کے دیگر حصوں میں پاکستانی طالبان کے دوبارہ نمودار ہونے کے بارے میں بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ ملالہ نے کہا کہ ہمارے لوگ مزید دہشت گردی اور نقل مکانی کا سامنا نہیں کر سکتے، انہیں تحفظ کی ضرورت ہے۔ انصاف کے حصول اور امن سے رہنے کا حق پاکستان میں ہر ایک کا ہے۔ ملالہ نے تیسرے ٹویٹ میں لکھا کہ ’آخر میں، میں نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ طالبان پر مزید دباؤ ڈالیں کہ وہ افغان لڑکیوں کو اسکول جانے اور خواتین کو کام پر جانے کی اجازت دیں۔ آج افغانستان واحد ملک ہے جہاں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول جانے پر پابندی ہے۔ پاکستان کو خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.