ETV Bharat / international

Ghauri ballistic missile پاکستان کا غوری بیلسٹک میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ - پاکستان کی دفاعی صلاحیت

18 اکتوبر کو پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

Etv Bharat
پاکستان کا غوری بیلسٹک میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 24, 2023, 10:46 PM IST

راولپنڈی: پاکستان نے منگل کو غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا، فوج کے ایک بیان کے مطابق بیلسٹک میزائل ابابیل ویپن سسٹم کے فلائٹ ٹیسٹ کے ایک ہفتے بعد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لانچ کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ (ASFC) کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کی جانچ کرنا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی ، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تجربے کے دوران ویپن سسٹم کے تکنیکی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کے کمانڈر نے تجربے کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر متعلقہ اداروں کے افسران، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔

ترجمان نے کہا کہ کمانڈر نے فورس کی تربیتی، آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی ، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور عسکری قیادت نے بھی کامیاب تجربے پر مبارک باد دی۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا ، ترجمان کا کہنا تھا کہ میزائل سسٹم دفاعی اور اسٹریٹجک صلاحیت کا اہم عنصر ہے، تجربے کا مقصد کم از کم دفاعی صلاحیت کے پہلوؤں کا اعادہ کرنا تھا۔ (یون این ٓئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.