ETV Bharat / international

Pakistan Govt TTP Agree on Indefinite Ceasefire: پاکستان ،ٹی ٹی پی غیر معینہ مدت تک جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق

پاکستانی حکام اور تحریک طالبان پاکستان نے موجودہ تنازعہ کو غیر معینہ مدت تک بڑھانے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔ دونوں فریقوں کی جانب سے اس ماہ کے شروع میں ہونے والی ایک میٹنگ میں مخالف فریق کی جانب سے پیش کیے گئے بعض مطالبات پر اعتراض کے بعد اعلان کیا گیا۔ Pakistan Govt TTP Agree on Indefinite Ceasefire

پاکستان ،ٹی ٹی پی غیر معینہ مدت تک جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق

author img

By

Published : May 31, 2022, 10:34 PM IST

اسلام آباد: پاکستانی حکام اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے موجودہ تنازعہ کو غیر معینہ مدت تک بڑھانے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے منگل کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

اس سلسلے میں دونوں فریقوں کی جانب سے اس ماہ کے شروع میں ہونے والی ایک میٹنگ میں مخالف فریق کی جانب سے پیش کیے گئے بعض مطالبات پر اعتراض کے بعد اعلان کیا گیا۔ Pakistan Govt TTP Agree on Indefinite Ceasefire

اخبار کے مطابق دونوں فریقوں نے تعطل کو ختم کرنے کی کوشش کے تحت بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کا اظہار کیا ہے اور اس مقصد کے لئےسہ کنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ان مذاکرات کی قیادت حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کریں گے۔

مزید پڑھیں:

اس کمیٹی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی نمائندگی مفتی گفران، کمانڈر ضرار اور خالد خراسانی کریں گے جب کہ سینئر ملٹری انٹیلی جنس افسران پاکستانی وفد کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان کے حکام نے اس کے لیے ایک اور کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

اس حوالے سے دونوں فریقین کے درمیان کابل میں رواں ماہ کے آغاز سے بات چیت جاری ہے۔ اس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جنگ بندی میں دو بار توسیع کی گئی ہے۔

یواین آئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.