ETV Bharat / international

Pakistan Floods پاکستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز - پاکستان میں تباہ کن سیلاب

پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے اب تک 1000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے 30 اگست تک کئی اضلاع میں بارش کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ Pakistan floods death toll crosses one thousand

پاکستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز

author img

By

Published : Aug 28, 2022, 11:16 AM IST

اسلام آباد: پاکستان میں تباہ کن سیلاب کا سلسلہ جاری ہے اور اس تباہی میں مرنے والوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے اب تک 1000 سے زائد افراد ہلاک اور 1527 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی 719558 جانور بھی مر چکے ہیں۔ Total death in Pakistan floods

صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 119 افراد جاں بحق اور 71 زخمی ہوئے۔ صوبہ سندھ میں 76، خیبرپختونخوا میں 31، گنگت بلتستان میں چھ، بلوچستان میں چار اور پی او کے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان بھر میں 3451.5 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے اور 149 پل گر گئے ہیں جبکہ 170 دکانیں تباہ ہو چکی ہیں۔ تقریباً دس لاکھ سے زائد مکانات کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Devastating Floods in Pakistan پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے تین کروڑ افراد متاثر

پاکستان کے کم از کم 110 اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں جن میں سے 72 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے سیلاب میں پھنسے 51275 افراد کو بچا لیا ہے اور 498442 افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ پاکستان میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اب تک 3.3 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جو پاکستان کی کل آبادی کا 15 فیصد ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.