ETV Bharat / international

Pak Intruder Caught in Gujarat بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا پاکستانی درانداز گجرات میں گرفتار

بارڈر سیکورٹی فورس کے بیان کے مطابق بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کی شناخت دیا رام کی حیثیت سے کی گئی جو پاکستان میں صوبہ سندھ کے شہر نگرپارکر کا رہائشی ہے۔

Pak intruder caught crossing fence on Gujarat border says BSF
بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا پاکستانی درانداز گجرات میں گرفتار
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 4:30 PM IST

احمدآباد: ریاست گجرات کے ضلع بناسکنٹھا میں بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ایک پاکستانی درانداز کو بین الاقوامی سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ بی ایس ایف کے پی آر او نے ایک سرکاری بیان کے مطابق ملزم کی شناخت دیا رام کے نام سے کی گئی ہے جو پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر نگرپارکر کا رہائشی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ 4 اپریل کو بناسکنٹھا ضلع کے نادیشوری میں بی ایس ایف جوانوں نے ایک پاکستانی شہری کو بین الاقوامی سرحد پر لگی رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے دیکھا اور جیسے ہی اسے نادیشوری میں سرحدی چوکی کے قریب بیریکیڈ گیٹ پر چڑھتے ہوئے دیکھا گیا تو اسے فوار گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے بتایا کہ درانداز سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ دراندازی کا یہ کوئی نیا معاملہ نہیں ہے بلکہ پاکستانی دراندازیوں کو بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران پکڑے جانے یا گولی مار کر ہلاک کرنے کے ایسے کئی واقعات ماضی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں ایک شخص کو بارڈر سیکورٹی فورس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب ایک پاکستانی شہری راجستھان کے سرحدی علاقوں سے بھارتی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ یہ واقعہ راجستھان کے سری گنگا نگر میں ہرمکھ چیک پوسٹ کے قریب 14 ایس گاؤں میں پیش آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس وقت پاک فوج نے لاش لینے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

27 اگست کو حکام نے بتایا کہ ایک پاکستانی درانداز کو بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جموں کے ارینا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل 25 اگست کو بی ایس ایف جوان نے جموں کے سامبا علاقے میں بین الاقوامی سرحد کے پار منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے ایک پاکستانی درانداز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ 21 اگست کو ایک اور واقعے میں ایل او سی پر فوج کے دستوں نے نوشہرہ قصبے کے سیہڑ مکری علاقے میں ایک اور درانداز کو گولی مار کر گرفتار کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.