ETV Bharat / international

Contempt of Court against Imran Khan عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد میں لانگ مارچ نکالنے کی اپیل کے تعلق سے پی ٹی آئی کے صدر عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ یہ درخواست وزارت داخلہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی ہے۔Contempt of Court against Imran Khan

Imran Khan
عمران خان
author img

By

Published : Oct 13, 2022, 7:59 PM IST

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے جمعرات کو سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ یہ درخواست پی ٹی آئی صدر کی جانب سے اسلام آباد میں لانگ مارچ نکالنے کی اپیل کے تعلق سے دائر کی گئی ہے۔ اپنی درخواست میں وفاقی حکومت نے عدالت عظمیٰ کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ اسلام آباد کی طرف جلوس نکالنے کا اعلان کر رہے ہیں جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔Contempt of Court against Imran Khan

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان اسلام آباد پر حملے کا اعلان کر رہے ہیں۔ عرضی میں عدالت عظمی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پی ٹی آئی سربراہ کو دھرنا اور مظاہرہ سے متعلق اس کے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت دے۔ پاکستانی میڈیا جیو نیوز کے مطابق یہ درخواست وزارت داخلہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

FIA Registers Case against Imran Khan پاکستان کی تحقیقاتی ایجنسی نے عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا مقدمہ درج کیا

واضح رہے کہ ایک جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں فکر کرنی چاہیے کیونکہ اس دفعہ ان کی پارٹی پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد کی طرف کوچ کرے گی۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ تیار رہیں کیونکہ وہ کسی بھی وقت اسلام آباد تک حکومت مخالف لانگ مارچ کی اپیل کرسکتے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.