ETV Bharat / international

Imran Disqualification Case سابق وزیراعظم عمران خان کو مبینہ بیٹی ٹیریان کے معاملے میں راحت - اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔ وہیں عدالت نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی اور درخواست گزارساجد محمود کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 10, 2023, 7:17 PM IST

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ، 31 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری ہوا۔ عدالت نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی اور درخواست گزارساجد محمود کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کی۔یاد رہے درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے برطانیہ میں ٹیریان وائٹ کی کفالت کے انتظامات کیے لیکن اپنے کاغذات نامزدگی میں اور الیکشن لڑنے کے حلف نامے میں اس کا ذکر نہیں کیا۔ درخواست گزار کے وکیل کے طور پر پیش ہونے والے سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی جانب سے 18 نومبر 2004 کے ڈیکلیریشن پر مشتمل اضافی دستاویز پیش کی۔

ساتھ ہی آج توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت پولیس لائنز ہیڈکوارٹر میں قائم عدالت کے جج ہمایوں دلاور خان نے کی ہے۔ قبل ازیں القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار عمران خان کو آج احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا تھا جہاں ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Toshakhana Case توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.