ETV Bharat / international

Violence in West Bank اسرائیلی شہریوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک فلسطینی کی موت

شمالی ویسٹ بینک میں فلسطینی شخص کے دو اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت کے بعد تشدد پھوٹ پڑا۔ سینکڑوں اسرائیلی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور درجنوں کاروں اور گھروں کو آگ لگا دی۔ اس جھڑپ میں ایک فلسطینی کی موت ہو گئی۔ Israelis Protest In West Bank

اسرائیلی شہریوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک فلسطینی کی موت

author img

By

Published : Feb 27, 2023, 4:00 PM IST

غزہ: ویسٹ بینک میں اسرائیلیوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک فلسطینی نوجوان ہلاک ہوگیا۔ یہ اطلاع فلسطین کی وزارت صحت نے دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 'اتوار کی شب شمالی ویسٹ بینک شہر نابلس کے جنوب میں جاترہ علاقے میں اسرائیلی آبادکاروں اور فوج کی یونٹوں کے حملے کی وجہ سے 37 سالہ سامح اکتاش کی موت ہوگئی۔ دریں اثناء فلسطینی ریڈ کریسنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کی شام نابلس کے قریب واقع شہر حوارہ میں اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 98 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلیوں نے حوارہ میں فلسطینیوں پر حملہ کیا اور فلسطینی گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگا دی۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دو اسرائیلی بھائیوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد اسرائیلی آباد کاروں نے حوارا میں ہنگامہ آرائی کی۔ مغربی کنارے میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی اور فلسطینی حکام امریکی نمائندوں کے ساتھ اردن میں ایک سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے تھے۔ اس کانفرنس کا مقصد ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ اسرائلی وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو نے لوگوں سے کہا کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ "آئی ڈی ایف کو اپنا کام کرنے دیں۔ واضح رہے کہ دونوں اسرائلی بھائیوں کو مغربی کنارے کے علاقے ہر براچا کے قریب ہلاک کیا گیا، جہاں اس ہفتے کے شروع میں اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک درجن کے قریب فلسطینی ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli Forces Kill Palestinians مغربی کنارے پر اسرائیلی فائرنگ سے دس فلسطینی جاں بحق، متعدد زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.