ETV Bharat / international

Firing in Karachi پاکستان کے شہر کراچی میں فائرنگ، ایک چینی شہری ہلاک - کراچی میں چینی شہری

پاکستان کے شہر کراچی میں بدھ کے روز نامعلوم مسلح افراد کی ڈینٹل کلینک کے اندر فائرنگ سے ایک چینی شہری ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ Firing in Karachi

One Chinese national killed, 2 injured by unidentified gunmen in Pakistan
پاکستان کے شہر کراچی میں فائرنگ، ایک چینی شہری ہلاک
author img

By

Published : Sep 28, 2022, 7:06 PM IST

Updated : Sep 28, 2022, 7:33 PM IST

پاکستان کے شہر کراچی میں بدھ کے روز نامعلوم مسلح افراد کی ڈینٹل کلینک کے اندر فائرنگ سے ایک چینی شہری ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ Firing in Karachi مقامی پولیس نے اس کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دیا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق ایس ایس پی (ساؤتھ) اسد رضا نے بتایا کہ حملہ آور کراچی کے صدر علاقے میں واقع کلینک میں مریض کا بہانہ کرکے داخل ہوئے۔ اس حملے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون سمیت دو زخمی افراد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسد رضا نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والے چینی باشندے تھے۔ بعد ازاں پولیس نے متاثرین کی شناخت 25 سالہ رونیل ڈی ریمنڈ چاؤ، 72 سالہ مارگریڈ اور 74 سالہ رچرڈ کے طور پر کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی غیر ملکیوں کی حالت تشویشناک ہے کیونکہ ان کے پیٹ میں گولی لگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Blast at Karachi University: کراچی یونیورسٹی میں دھماکہ، چار ہلاک

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ یہ واقعہ ملک میں چینی شہریوں پر حملوں کے حالیہ سلسلے میں تازہ ترین ہے۔ اپریل میں علیحدگی پسند بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے میں تین چینی ہلاک ہوگئے تھے۔

Last Updated : Sep 28, 2022, 7:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.