ETV Bharat / international

ناروے نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کی - فلسطین کو علیحدہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد

یورپی یونین میں شامل اہم ملک ناروے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو علیحدہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی ہے۔ خیال رہے کہ آئس لینڈ، سویڈن، پولینڈ، چیک ریپبلک اور رومانیا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر چکے ہیں۔ EU on Israel Hamas War

Norway also passed a resolution to recognize Palestine as an independent state

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 1:42 PM IST

اوسلو: غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کے بعد مغربی ممالک میں بھی فلسطین کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے۔ جہاں امریکہ اور برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ جنگ بندی کے لیے اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اب ناروے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو علیحدہ ملک کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ یورپی یونین میں شامل اہم ملک ناروے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو علیحدہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔

  • #Norway's parliament on Thursday adopted a resolution calling on the government to be ready to recognize an independent state of #Palestine. Passed with an overwhelming majority in parliament, it said the assembly "asks the government to be ready to recognize Palestine as an… pic.twitter.com/aPVaKx4mn4

    — KUWAIT TIMES (@kuwaittimesnews) November 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

جمعرات کو حکمراں جماعت اور اس کے اتحاد نے پارلیمنٹ میں فلسطین کو ایک علیحدہ ملک کے طور پر تسلیم کرنے کی تجویز پیش کی۔ جس کے حق میں 10 میں سے 8 جماعتوں نے ووٹ دیا۔ اس تجویز میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ حتمی امن معاہدے پر کوئی شرط رکھے بغیر فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار رہے۔ اس سے قبل کی تجاویز میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کو تسلیم کرنے کی شرط رکھی گئی تھی۔ خیال رہے کہ آئس لینڈ، سویڈن، پولینڈ، چیک ریپبلک اور رومانیا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر چکے ہیں جبکہ حال ہی میں برسر اقتدار آئے اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سن شیز نے پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے کام کریں گے۔ اس کے علاوہ ایک اور یوروپی ملک بیلجیئم نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناروے نے اسرائیل اور غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی

اسرائیل کی 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری بمباری کے خلاف فرانس اور جرمنی سمیت مختلف یورپی ممالک میں عوام کی بڑی تعداد نے فلسطین کے حق اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلیاں نکالیں اور احتجاج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.