ETV Bharat / international

North Korea Launches ICBM شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل داغا - ای ٹی وی بھارت اردو

سیئول کے چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ اس مرتبہ شمالی کوریا کا آئی سی بی ایم لانچ ایک اہم اشتعال انگیزی اور دھمکی آمیز عمل ہے، یہ نہ صرف جزیرہ نما کوریا بلکہ عالمی برادری میں بھی امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ North Korea Launches ICBM

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 18, 2022, 4:51 PM IST

سیئول: شمالی کوریا نے جمعہ کو مشرقی سمندر کی جانب ایک اور مبینہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) نے کہا کہ اس نے پیانگ یانگ کے سنان علاقے سے صبح 10.15 بجے لانچ کا پتہ لگایا اور امکان ہے کہ میزائل ہوکائیڈو کے مغرب میں تقریباً 210 کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں گرا ہے۔ North Korea Launches ICBM

جنوبی کوریا کے دفاعی ذرائع کے مطابق، شمالی کوریا نے بین البراعظمی میزائل (آئی سی بی ایم) داغا ہے۔ اس سے قبل 3 نومبر کو شمالی کوریا نے اسی آئی سی بی ایم کا تجربہ کیا تھا، لیکن لانچ کو ناکام قرار دیا گیا تھا۔ سیئول کے جے سی ایس نے کہا، اس مرتبہ شمالی کوریا کا آئی سی بی ایم لانچ ایک اہم اشتعال انگیزی اور دھمکی کا ایک سنگین عمل ہے، یہ نہ صرف جزیرہ نما کوریا بلکہ عالمی برادری میں بھی امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی کرتا ہے۔

یہ تجربہ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ چو سون ہوئی کی جانب سے انتباہ کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے کہ اگر امریکہ اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے جوہری اختیارات سمیت تمام فوجی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کے لیے اپنے سیکورٹی عزم کو مضبوط کرتا ہے تو ان کا ملک سخت فوجی کارروائی کرے گا۔ چو کے بیان کے فوراً بعد، شمالی کوریا نے مشرقی سمندر میں ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کو داغا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.