ETV Bharat / international

North Korea Tests Ballistic Missile کملا ہیرس کی جنوبی کوریا سے روانگی کے بعد شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا

author img

By

Published : Sep 29, 2022, 9:15 PM IST

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اس کے مشرقی علاقے میں کم از کم ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی جنوبی کوریا سے روانگی کے چند گھنٹے بعد ہی شمالی کوریا نے جمعرات کو میزائل کا تجربہ کیا۔ North Korea Tests Ballistic Missile

north korea fires missile after harris leaves south korea
کملا ہیرس کی جنوبی کوریا سے روانگی کے بعد شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا

سیئول: جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اس کے مشرقی پانیوں میں بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ North Korea Tests Ballistic Missile یہ تجربہ جمعرات کو امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے جنوبی کوریا سے روانہ ہونے کے چند گھنٹے بعد کیا گیا۔ ہیرس نے اپنے ایشیا کے دورے کے دوران جزیرہ نما کوریا کو تقسیم کرنے والے غیر فوجی زون (DMZ) کا دورہ کیا اور شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے درمیان اپنے ایشیائی اتحادیوں کے تحفظ کے لیے امریکی عزم پر زور دیا۔ شمالی کوریا کی طرف سے حال ہی میں یہ تیسرا میزائل تجربہ ہے۔ شمالی کوریا نے کملا ہیرس کے جنوبی کوریا پہنچنے سے ایک دن پہلے ایک میزائل تجربہ کیا تھا اور اتوار کو بھی ایک تجربہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.