ETV Bharat / international

NATO Military Committee Meeting نیٹو ملٹری کمیٹی کا اجلاس اٹھارہ اور اُنیس جنوری کو

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 1:00 PM IST

نیٹو نے کہا کہ 'نیٹو کی اعلیٰ ترین عسکری اتھارٹی ملٹری کمیٹی کی 18 اور 19 جنوری 2023 کو بیلجیئم کے شہر برسلز میں میٹنگ ہوگی۔ nato to hold meeting of military committee

نیٹو ملٹری کمیٹی کا اجلاس اٹھارہ اور اُنیس جنوری کو

ماسکو: نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے کہا ہے کہ وہ 18 سے 19 جنوری تک فوجی سربراہوں کا اجلاس منعقد کرے گا، جس میں یوکرین اور بلاک کی فوجی صلاحیتوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ نیٹو نے کہا کہ اس اجلاس کے پہلے سیشن میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ شرکت کریں گے۔ نیٹو نے کہا، " نیٹو کی اعلیٰ ترین عسکری اتھارٹی ملٹری کمیٹی، 18 اور 19 جنوری 2023 کو بیلجیئم کے شہر برسلز میں میٹنگ ہوگی۔ ملٹری کمیٹی کے چیئرمین ایڈمرل روب باؤر اس میٹنگ کی صدارت کریں گے، جس میں دفاعی دوست ممالک کےسربراہان، مدعو ممالک فن لینڈ اور سویڈن کے نمائندے شرکت کریں گے۔ NATO Military Committee Meeting

بیان کے مطابق، کمیٹی یوکرین میں جاری تنازع، نیٹو کے وار فائٹنگ کیپ اسٹون کانسیپٹ اور وارفیئر ڈیولپمنٹ ایجنڈے کے نفاذ میں تیزی لانے اور نیٹو کی فوجی صلاحیتوں اور بلاک کے دفاع کی صلاحیت پر تبادلۂ خیال کرے گی۔ بیان میں کہا گیا دوسرے دن کے پہلے سیشن میں، ڈیفنس چیف اپنی کوسوو فورس (کے ایف او آر) کے آپریشنل پارٹنرز آرمینیا، آسٹریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، مالڈووا، سویڈن، سوئٹزرلینڈ اور یوکرین کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ نیز زمینی اورکے ایف اوآرکے مشن پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی سویڈن، فن لینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ عراق میں نیٹو کے مشن پر بھی بات چیت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: NATO Summit 2022: نیٹو روس کو اجتماعی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے گا، نیٹو سکریٹری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.