ETV Bharat / international

Pelosi condemns Azerbaijan's attacks on Armenia آرمینیا پر آذربائیجان کا مہلک حملہ قابل مذمت

نینسی پیلوسی نے اتوار کو کہا کہ امریکہ آرمینیا کے خلاف آذربائیجان کے مہلک حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ امریکہ نے کئی بار کہا ہے کہ آرمینیا کے دارالحکومت یریوان اور آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے درمیان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔Pelosi condemns Azerbaijan's attacks on Armenia

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 18, 2022, 7:50 PM IST

یریوان: امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے اتوار کو کہا کہ امریکہ آرمینیا کے خلاف آذربائیجان کے مہلک حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ یوروپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم (او ایس سی ای) منسک گروپ کے شریک چیئرمین کے طور پر امریکہ نے کئی بار کہا ہے کہ آرمینیا کے دارالحکومت یریوان اور آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے درمیان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔Pelosi condemns Azerbaijan's attacks on Armenia

صدر پیلوسی نے کہا کہ امریکی کانگریس کی جانب سے وہ آرمینیا کے خلاف آذربائیجان کے مہلک حملوں کی مذمت کرتی ہیں۔ واشنگٹن آرمینیا کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکی کانگریس کے رکن فرینک پیلن نے کہا کہ امریکہ کو آرمینیا کی سلامتی کے بارے میں تشویش ہے جس کی وجہ سے وہ یریوان کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

منگل کو علی الصبح آرمینیا-آذربائیجان کی سرحد پر دونوں فوجوں کے درمیان ایک ایسے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جو متنازعہ نگورنو کاراباخ علاقے سے غیر متعلق ہے۔ روس نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالثی کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے تقریبا ایک سو فوجی مارے جا چکے ہیں۔

آرمینیا نے دو دن کی گولہ باری کے بعد آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے جس کا امریکہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے اقدام کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمینیا نے نگورنو کاراباخ کے آس پاس دو دن کی گولہ باری کے بعد جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی کے ایک معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ آرمینیا کے سکیورٹی کونسل کے سکریٹری نے ٹی وی پر گفتگو کے دوران جنگ بندی کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ روبہ عمل آگیا ہے

یہ بھی پڑھیں: Armenia Azerbaijan conflicts گولہ باری کے دو دن بعد آرمینیا کا آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.