ETV Bharat / international

US Shooting Incidents امریکہ میں اس سال اب تک 400 سے زائد فائرنگ کے معاملے درج - gun violence in america

امریکہ میں نہ صرف اس سال بلکہ پچھلے کچھ سالوں کے دوران گن وائلنس پر مشتمل فائرنگ کے بے شمار واقعات پیش آئے ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ US Shooting Incidents

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 24, 2023, 10:57 AM IST

واشنگٹن: امریکہ میں ہفتے کے آخر میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے نو واقعات رونما ہوئے ہیں جس کے بعد فائرنگ کے واقعات کی کل تعداد 400 سے زیادہ ہو گئی۔ بندوق سے فائرنگ کرکے ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں پر نظر رکھنے والی ایک قومی ویب سائٹ نے یہ معلومات دی۔ گن وائلنس آرکائیو کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اتوار تک نو بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 35 افراد زخمی ہوئے ہیں (جس میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کو ایک ایسا واقعہ قرار دیا گیا ہے جس میں کم از کم چار متاثرین زخمی یا ہلاک ہو گئے ہیں) جس میں شوٹر شامل نہیں ہے۔

یومیہ 7,500 ذرائع سے جمع کیے گئے یا تصدیق شدہ ڈیٹا کے مطابق ویب سائٹ نے 2023 کے آغاز سے لے کر اتوار تک 404 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس میں کم از کم 453 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد میں 12 سال سے کم عمر کے تقریباً 161 بچے شامل ہیں، اور اس سال اب تک اجتماعی فائرنگ کے واقعات میں تقریباً 400 بچے زخمی ہو چکے ہیں۔ فائرنگ کی تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: امریکہ میں اسکول میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، پانچ زخمی

واضح رہے کہ امریکہ میں نہ صرف اس سال بلکہ پچھلے کچھ سالوں کے دوران فائرنگ کے بے شمار واقعات پیش آئے ہیں جن میں متعدد افراد ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ امریکہ میں گن وائلنس کے بڑھتے واقعات پر نہ صرف امریکی حکومت بلکہ دیگر ممالک کو بھی تشویش لاحق ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.