ETV Bharat / international

Many Soldiers Killed in Yemen یمن میں حوثی باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں تیرہ فوجیوں کی موت

یمن میں سکیورٹی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں 13 فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ جھڑپ تقریبا آٹھ گھنٹے تک چلی۔ Thirteen soldiers killed in clashes with Houthi

یمن میں حوثی باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں تیرہ فوجیوں کی موت

author img

By

Published : Jan 9, 2023, 11:51 AM IST

صنعاء: یمن کے وسطی صوبے مارب میں سرکاری سیکورٹی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی میں تیرہ فوجی مارے گئے ہیں۔ ایک سرکاری فوجی ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ جنوبی ضلع الجوبہ کی سرحد پر شروع ہونے والی لڑائی میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب حوثی لڑاکوں کے گروپوں نے تین سمتوں سے حکومتی پوزیشنوں کی طرف پیش قدمی کی۔ یہ لڑائی رات بھر تقریباً آٹھ گھنٹے تک جاری رہی۔ Clashes Between Houthi and Soldiers in Yemen

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی مہلک حملہ تھا، جس میں بھاری مشین گنوں، راکٹوں اور توپوں کا استعمال کیا گیا۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ابھی تک حوثیوں کی جانب سے ہونے والی ہلاکتوں کا اندازہ نہیں لگایا ہے، جبکہ حوثی گروپ نے ابھی تک جھڑپ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ حوثی باغیوں نے ماریب اور اس کے تیل اور گیس کے ذخائر پر قبضہ کرنے کے لیے گزشتہ چند برسوں میں صوبے میں حملے تیز کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 30 یمنی فوجی ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.