ETV Bharat / international

Heavy Rains in Pakistan بھارت اور پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث درجنوں افراد ہلاک

پاکستان جو ابھی غیر معمولی سیلاب سے نجات پا رہا تھا کہ ایک بار پھر اسی مرحلے سے گزر رہا ہے۔ ملک میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 76 افراد ہلاک اور 133 زخمی ہوگئے ہیں۔ وہیں شمالی بھارت کی کئی ریاستوں میں شدید بارشوں سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسی کے ساتھ دہلی میں 1982 کے بعد سے ایک دن میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

At least 76 died, 133 injured due to heavy rains in Pakistan
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث پچاس سے زائد افراد ہلاک
author img

By

Published : Jul 9, 2023, 6:17 PM IST

اسلام آباد: نقدی کی کمی کا شکار ملک، جو ابھی غیر معمولی سیلاب سے نجات پا رہا تھا کہ ایک بار پھر اسی مرحلے سے گزر رہا ہے اور ملک میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 76 افراد ہلاک اور 133 زخمی ہوگئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ این ڈی ایم اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کے نتیجے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس سے مجموعی تعداد 76 ہو گئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد زخمی ہوئے جس سے زخمیوں کی مجموعی تعداد 133 ہو گئی، مجموعی طور پر 76 جاں بحق اور 133 زخمی ہونے والے اعداد و شمار میں 15 خواتین اور 31 بچے بھی شامل ہیں جب کہ موسلا دھار بارش سے اب تک 78 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ ہلاکتیں درج کی گئی ہیں جہاں شدید بارشوں میں 48 اور خیبر پختونخوا (کے پی) میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے لاہور کی بارش کو 'ریکارڈ توڑ' قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بارش شہر میں شہری سیلاب کا سبب بنی، کئی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکوں پر ٹریفک گھنٹوں تک متاثر رہی۔ پانی اور صفائی کے ادارے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 4 جولائی کو شہر کے بعض علاقوں میں 291 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ بجلی گرنے اور مکانات گرنے کے کئی واقعات پیش آئے۔

لاہور کے کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہر میں گزشتہ 30 برسوں میں اتنی شدت کی بارشیں نہیں ہوئیں۔ این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں ایک شخص کی موت ہوئی۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال میں بھی شدید بارش ہو سکتی ہیں۔

وہیں شمالی بھارت کی کئی ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور کروڑوں کی املاک کو نقصان پہنچا۔ ہماچل پردیش میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پُل اور کاریں بہہ گئیں جبکہ قومی دارالحکومت دہلی میں جولائی میں 1982 کے بعد سے ایک دن میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں بھی ہفتہ کی شام پونچھ ضلع میں سیلاب میں بہہ جانے کے بعد دو فوجی جوانوں کی موت ہوگئی۔ انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے دہلی، ہریانہ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، پنجاب اور جموں و کشمیر میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.