رام اللہ: اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے پرانے شہر کے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس پر چھاپہ مارتے ہوئے شہر میں پرانے شہر کی ناکہ بندی کر دی اور داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں۔اطلاع کے مطابق علاقے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور گولیوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔Israeli Forces Blockade West Bank
اپنے آپ کو فلسطین میں 'شیروں کا ٹھکانہ' کہنے والے اور پرانے شہر میں ابھرنے والے گروپ نے کل اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کے کسی بھی حملے کے خلاف چوکس ہیں۔ اسرائیل نے حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور حراستی کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔ اسرائیلی فورسز ربڑ کی گولیوں کے علاوہ فلسطینیوں کے خلاف اصلی گولیوں سے بھی فائرنگ کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی گروپوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔
یو این آئی