ETV Bharat / international

Israeli Airstrikes on Gaza جنین میں دس فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملے

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح اسرائیل نے ناکہ بندی کیے گئے غزہ پٹی پر15 فضائی حملے کیے، جس میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ غزہ کی جانب سے اسرائیل کی طرف دو راکٹ فائر کیے جانے کے بعد کیے گئے، جن راکٹوں کو اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے روک دیا۔

Israel hits Gaza with airstrikes after ten Palestinians killed in Jenin
جنین میں دس فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملے
author img

By

Published : Jan 27, 2023, 12:47 PM IST

مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے ایک معمر خاتون سمیت دس فلسطینیوں کو ہلاک کرنے کے ایک دن بعد اسرائیل نے ناکہ بندی کیے گئے غزہ پٹی پر متعدد فضائی حملے شروع کیے ہیں، جو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے برسوں میں کیے جانے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں سکیورٹی ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ جمعہ کی صبح 15 حملے کیے گئے۔ عینی شاہدین اور مقامی میڈیا نے بتایا کہ جنگی طیاروں کے حملے سے قبل اسرائیلی ڈرونز نے غزہ میں حماس کے اہداف پر دو میزائل داغے، جس سے چار بڑے دھماکے ہوئے۔ جس میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ غزہ پر فضائی حملے تقریباً نصف شب کو غزہ کی جانب سے اسرائیل کی طرف دو راکٹ فائر کیے جانے کے بعد کیے گئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق ان راکٹوں کو اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے روکا لیکن کسی گروپ نے مبینہ راکٹ فائر کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اسرائیلی فضائی حملوں اور راکٹ فائر سے قبل اسرائیلی فورسز نے جنین پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران نو افراد کو ہلاک کر دیا جس میں کم از کم 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس کاروائی کو 2021 کے آغاز میں اسرائیل کی جانب سے چھاپے مارنے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے کے مہلک ترین دنوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یروشلم کے شمال میں واقع ایک قصبے میں ایک 22 سالہ فلسطینی نوجوان کو بھی اسرائیلی فوج نے گولی مار دی۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli Army Kills Palestinian اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں دس فلسطینی شہری ہلاک، متعدد زخمی

چھاپے میں زخمی ہونے والوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے اور مرنے والوں میں ایک معمر خاتون بھی شامل ہے۔ الجزیرہ کے مطابق خاتون کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اسے کھڑکی سے باہر جھانکنے پر گولی ماری گئی۔ فلسطینیوں نے جنین کے حملے کو قتل عام قرار دیا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیے جانے کے بعد جمعرات کو جنین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مغربی کنارے میں لوگوں نے سڑکوں کو بھر دیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے کہا کہ عباس نے ہمارے لوگوں کے خلاف بار بار کی جارحیت اور دستخط شدہ معاہدوں کو نقصان پہنچانے کی روشنی میں اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی کوآرڈینیشن کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطینیوں نے اسرائیل کے تشدد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، بین الاقوامی فوجداری عدالت اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں شکایات درج کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات، چین اور فرانس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے جمعہ کو اسرائیلی حملوں پر اجلاس طلب کیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور وینس لینڈ نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ اسرائیلی تشدد سے شدید پریشان اور افسردہ ہیں اور وہ اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے ساتھ کشیدگی میں کمی اور امن کی بحالی کے لیے مصروف عمل ہیں۔

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بین گویر نے جنین چھاپے پر اسرائیلی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہمارے اہلکاروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس کا خون ضائع ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.