ETV Bharat / international

Iran France Relations ایران اور فرانس کے صدر نے دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا

ایرانی صدر کے دفتر کی ویب سائٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ایران کے ساتھ ملک کے تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔ France Ties with Iran

author img

By

Published : Jun 11, 2023, 12:36 PM IST

ایران اور فرانس کے صدر نے دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا

تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے فرانسیسی ہم منصب امانوئل مکرون نے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایرانی صدر کے دفتر کی ویب سائٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ہفتے کے روز ڈیڑھ گھنٹے تک فون پر بات کی۔ انہوں نے تازہ ترین علاقائی پیش رفت اور ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی اور ایران پر سے پابندیاں ہٹانے پر تبادلہ خیال کیا۔ رئیسی نے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے بچنے اور ملک کی قومی خودمختاری کا احترام کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ جوہری مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے انہوں نے ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے درمیان تعاون پر زور دیا۔

یوکرین میں جاری تنازعے کے تناظر میں انہوں نے سفارت کاری کو اس مسئلے کا بہترین حل قرار دیا۔ فرانسیسی صدر نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک کوئی نتیجہ نہیں نکلتا جوہری مذاکرات جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران یوکرین کے بحران کے حل کا حصہ ہے اور اسے اس مسئلے پر زیادہ نمایاں کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: US on Iran Nuclear Weapons ایران کو جوہری اسلحہ بنانے کی اجازت نہیں ملے گی، امریکی وزیر خارجہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.