ETV Bharat / international

US Navy on Iran خلیج عمان میں ایران نے آئل ٹینکروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، امریکہ کا الزام

امریکی بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں قانونی طور پر گذرنے والے تجارتی آئل ٹینکروں پر قبضے کی کوشش کی تھی لیکن امریکی بحریہ نے جوابی کارروائی کی اور ایرانی بحریہ کو تیل بردار جہاز قبضہ کرنے سے روک دیا۔

US Navy on Iran
US Navy on Iran
author img

By

Published : Jul 6, 2023, 7:11 PM IST

Updated : Jul 6, 2023, 8:06 PM IST

واشنگٹن: امریکی بحریہ نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی فوج نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز کے قریب دو آئل ٹینکروں کو قبضے میں لینے کی کوشش کی اور ان میں سے ایک پر فائرنگ کی ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں واقعات میں امریکی بحریہ کی جوابی کارروائی کے بعد ایرانی بحری جہاز پیچھے ہٹ گئے اور دونوں تجارتی جہازوں نے اپنا سفر جاری رکھا ہے۔

امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ترجمان ڈاکٹر ٹم ہاکنز نے کہا کہ ایرانی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں قانونی طور پر گذرنے والے تجارتی آئل ٹینکروں پر قبضے کی کوشش کی تھی لیکن امریکی بحریہ نے فوری جوابی کارروائی کی اور ایرانی بحریہ کو تیل بردار جہاز قبضے میں نہیں لینے دیے۔ انھوں نے کہا کہ دوسرے بحری جہاز پر ہونے والی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ان واقعات پر فوری طور پر ایران کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Iran US Drone ایران نے خلیج میں امریکی ڈرون کو قبضے میں لے کر چھوڑ دیا

بتایا گیا ہے کہ جس ٹینکر پر فائرنگ کی گئی، وہ بہاماس کا پرچم بردار اور یونان کا ملکیتی امریکی تیل بردار ٹینکر تھا جو متحدہ عرب امارات سے سنگاپور جا رہا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ عُمان کے دارالحکومت مسقط سے 28 ناٹیکل میل شمال مشرق میں کی گئی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 6, 2023, 8:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.