ETV Bharat / international

Iran Installs Cameras in Public Places ایران میں بے پردہ خواتین کی شناخت کیلئے عوامی مقامات پر کیمرہ نصب

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی قسم کے انفرادی یا اجتماعی رویے اور کارروائی کو برداشت نہیں کرے گی اور عوامی مقامات پر کیمرہ نصب کرنے کا مقصد حجاب کے قانون کے خلاف مزاحمت کو روکنا ہے جس سے ملک کی شبیہ داغدار ہو رہی ہے۔

Iran installs cameras in public places to identify unveiled women
ایران میں بے پردہ خواتین کی شناخت کے لیے عوامی مقامات پر کیمرہ نصب
author img

By

Published : Apr 9, 2023, 3:47 PM IST

تہران: ایران نے لازمی لباس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد پر لگام لگانے کی ایک نئی کوشش کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد ایرانی حکام بے پردہ خواتین کی شناخت اور پھر انکی تأدیبی کاروائی کے لیے عوامی مقامات اور راستوں پر کیمرے نصب کر رہے ہیں۔ پولیس نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ بے پردہ خواتین کی شناخت ہونے کے بعد، خلاف ورزی کرنے والوں کو نتائج کے بارے میں 'انتباہی ٹیکسٹ پیغاماٹ' موصول ہوں گے۔

ایرانی عدلیہ کی میزان نیوز ایجنسی اور دیگر سرکاری میڈیا کے ذریعے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد حجاب کے قانون کے خلاف مزاحمت کو روکنا ہے چونکہ اس طرح کی مزاحمت ملک کی روحانی شبیہ کو داغدار کرتی ہے اور عدم تحفظ کو پھیلاتی ہے۔ پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے انفرادی یا اجتماعی رویے اور عمل کو قانون کی خلاف ورزی میں برداشت نہیں کرے گا۔ الجزیرہ کے مطابق یہ اعلان گزشتہ سال ستمبر میں شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے بعد سے حجاب کے لازمی قوانین میں نرمی پر ملک کی طاقتور مذہبی اشرافیہ میں بڑھتے ہوئے غصے کے درمیان سامنے آیا ہے۔

دراصل گزشتہ ستمبر میں ایران کی اخلاقی پولیس کی حراست میں ایک 22 سالہ کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد سے ایرانی خواتین کی ایک بڑی تعداد اپنے پردے ہٹا رہی ہے اور حکومت کے خلاف اپنا احتجاج درج کرا رہی ہیں۔ مہسا امینی کو خواتین کے لیے ملکی لباس کے ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کی موت نے حکومت مخالف مظاہروں کی ایک لہر کو جنم دیا جس نے مہینوں تک ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر وحشیانہ کریک ڈاؤن بھی کیا۔ واضح رہے کہ 1979 کے انقلاب کے بعد نافذ ہونے والے ایرانی قانون کے تحت خواتین کو اپنے بالوں کو ڈھانپنے کے ساتھ ساتھ لمبے ڈھیلے کپڑے بطور حجاب پہننے کی پابند ہے تاکہ وہ اپنی شخصیت کو چھپا سکیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو عوامی سرزنش، جرمانے یا گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.