ETV Bharat / international

Iran Iraq Relations ایران اور عراق نے سکیورٹی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے - ایران عراق تعلقات

عراق اور ایران نے ایک سرحدی سیکورٹی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے مشترکہ سیکورٹی معاہدے میں "دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سرحدوں کی حفاظت اور کئی سیکورٹی شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے" میں تعاون شامل ہے۔ Iran and Iraq sign border security

ایران اور عراق نے سیکورٹی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 2:28 PM IST

تہران: ایران اور عراق نے سیکورٹی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ اطلاع آئی آر این اے نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔ ایجنسی نے بتایا کہ اس معاہدے پر اتوار کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل (ایس این ایس سی) کے سیکریٹری علی شمخانی اور عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم العراجی نے دستخط کیے۔ اس میٹنگ میں عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے بھی شرکت کی۔ ایجنسی کے مطابق، گزشتہ مہینوں کے دوران تیار کیا گیا معاہدہ نیم خود مختار کردستان کے علاقے میں واقع "ایران مخالف" گروپوں کی جانب سے "مخالفانہ" کارروائیوں سے پیدا ہونے والے سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

ایس این ایس سی کے سربراہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں کسی بھی قسم کی کشیدگی اور بحران دونوں ممالک کے عوام کی سلامتی اور امن کو نقصان پہنچائے گا اور ان کے سرحدی شہروں کی ترقی میں رکاوٹ کا کام کرے گا۔ انہوں نے اندرونی یا بیرونی کشیدگی اور بحران پیدا کرنے والے عوامل کے خلاف فیصلہ کن کارروائی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران مخالف مسلح گروہوں کے ’برے‘ کاموں اور کرائے کے فوجیوں کے ساتھ ساتھ عراق میں مقیم امریکی افواج کے ذریعہ فوجی اور انٹیلی جنس خطرات کو فوری طور پر ختم کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Iran Iraq Border Tensions عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق کی حکومت اور عوام ہمیشہ اپنے ایرانی بھائیوں کی حمایت اور مدد کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی اور عراقی حکام دونوں ممالک کو "ایک کے طور پر متحد" کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عراقی حکومت کسی بھی فریق کو ایران کی سلامتی سے سمجھوتہ کرنے کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.