ETV Bharat / international

Indian Worker dies in Singapore سنگاپور میں بھارتی مزدور کی سمندر میں گرنے سے موت

سنگاپور کے جزیرے جورونگ کے قریب سمندر میں گرنے سے ایک بھارتی مزدور کی اس وقت موت واقع ہوگئی جب وہ مارلیماؤ روڈ پر واقع سنگاپور ریفائننگ کمپنی میں کام کر رہا تھا۔ Indian Worker dies in Singapore

Indian construction worker dies after falling into sea off Singapore's Jurong Island
سنگاپور میں بھارتی مزدور سمندر میں گرنے سے ہلاک
author img

By

Published : Nov 29, 2022, 5:29 PM IST

سنگاپور میں ایک 41 سالہ بھارتی مزدور جورونگ جزیرے کے سمندر میں گرنے سے اس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ کام میں مصروف تھا۔ سرکاری بیان کے مطابق افرادی قوت کی وزارت نے منگل کو ایک میڈیا بیان میں کہا کہ یہ واقعہ گزشتہ جمعہ کو جورونگ جزیرے پر صبح 11 بجے کے قریب پیش آیا۔ بھارتی مزدور مارلیماؤ روڈ پر واقع سنگاپور ریفائننگ کمپنی میں کام کر رہا تھا۔Indian Worker dies in Singapore

بھارتی ملازم کام کے دوران سمندر میں گر گیا اور اسی دن اس کی لاش کو باہر نکال لیا گیا۔ ملازم سنگاپور ریفائننگ کمپنی کے پلانٹ جنرل سروسز کے لیے کام کرتا تھا۔ چینل نیوز ایشیا نے منگل کو وزارت کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا، منسٹری آف افرادی قوت حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس نے جزیرے پر کام روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عام حفاظتی اقدام کے طور پر سمندر یا بڑے آبی ذخائر کے قریب کام کرنے والوں کے پاس گرنے سے بچنے کے کا منصوبہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Indian-Origin Man Hanged in Singapore: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سنگاپور میں بھارتی نژاد شخص کو پھانسی

چینل نیوز ایشیا نے رپورٹ کیا کہ 2022 کی پہلی ششماہی میں سنگاپور میں کام کے دوران زخمی یا ہلاک ہونے کی سب سے بڑی وجہ پھسلنا بتایا ہے۔ 2022 میں اب تک کام کے دوران 42 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جو گزشتہ چار برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔ صرف اپریل کے مہینے میں 10 اموات درج کی گئی ہیں۔ 2021 میں کام کے دوران 37 اموات ریکارڈ کی گئیں، اس کے بعد 2020 میں 30 اور 2019 میں 39 اموات ہوئیں تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.