ETV Bharat / international

Rohingya Genocide Case: آئی سی جے روہنگیا نسل کشی کیس پر میانمار کے اعتراضات پر فیصلہ سنائے گی - بین الاقوامی عدالت انصاف

بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) گامبیا کی طرف سے دائر روہنگیا نسل کشی کیس Rohingya Genocide Case پر میانمار کے اعتراضات پر فیصلہ سنائے گی۔ ذرائع کے مطابق میانمار پر نسل کشی کے جرم کی روک تھام کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ قبل ازیں آئی سی جے نے میانمار کو روہنگیا کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ICJ to rule on Myanmar's objections To Rohingya Genocide Case
آئی سی جے روہنگیا نسل کشی کیس پر میانمار کے اعتراضات پر فیصلہ سنائے گی
author img

By

Published : Jul 22, 2022, 5:25 PM IST

دی ہیگ: بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) 2017 میں زیادہ تر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ فوجی کریک ڈاؤن کے خلاف نسل کشی کے مقدمے Rohingya Genocide Case پر میانمار کے ابتدائی اعتراضات پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔ الجزیرہ نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ عدالت نے اس سال فروری میں اعتراضات پر دلائل سنے تھے اور آئی سی جے کے صدر جج جوآن ای ڈونوگو اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ اس سال فروری کے شروع میں، میانمار کے فوجی حکمرانوں کے وکلاء نے مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔

نیویارک میں گلوبل جسٹس سینٹر (جی جے سی) کی سربراہ اکیلا رادھا کرشنن نے کہا کہ یہ "مناسب امکان" ہے کہ آئی سی جے اعتراضات کو مسترد کر دے گی۔ جب عدالت میانمار کے خلاف حقائق پر مبنی شواہد پر غور کرے گی تو عدالت اسے اس عمل کے اگلے مرحلے یعنی اہلیت کے مرحلے تک جانے کی اجازت دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: روہنگیائی مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف اقوام متحدہ میں درخواست

برمی روہنگیا آرگنائزیشن یو کے (بروک) کے صدر تون خن نے الجزیرہ کو بتایا کہ"یہ اعتراضات تاخیر کی حکمت عملی سے زیادہ کچھ نہیں ہیں اور یہ مایوس کن ہے کہ آئی سی جے نے اپنا فیصلہ کرنے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا دیا ہے۔ قتل عام جاری ہے اور یہ ضروری ہے کہ عدالت مزید تاخیر کی اجازت نہ دے۔ میانمار کے خلاف مقدمہ نومبر 2019 میں 57 رکنی اسلامی تعاون تنظیم کے تعاون سے آئی سی جے میں لے جایا گیا تھا۔ شمال مغربی ریاست راکھین میں وحشیانہ فوجی کریک ڈاؤن نے لاکھوں روہنگیا کو ہمسایہ ملک بنگلہ دیش بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا، وہ آج بھی پناہ گزینوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.