ETV Bharat / international

Hungarian Govt On Fuel Price ہنگری کی حکومت نے ایندھن کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کی بات کی - ہنگری حکومت کی ایندھن کی قیمتوں پر بیان۔

ہنگری کی حکومت نے کہا کہ ملک میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو میں رکھا جائے گا۔ یہ اطلاع ایک مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں دی گئی ہے۔ ایم او ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر گیارگی بکسا نے کہا کہ یہاں ایندھن کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور صارفین ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کمپنی کے ایک چوتھائی فلنگ اسٹیشن مکمل طور پر خالی ہیں۔ ہنگری میں 15 نومبر 2021 کو ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔Hungarian Govt On Fuel Price

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 7, 2022, 4:55 PM IST

بڈاپسٹ: ہنگری کی حکومت نے کہا کہ ملک میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو میں رکھا جائے گا۔ یہ اطلاع ایک مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں دی گئی ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر کے سربراہ گرجیلی گلیاس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روسی تیل پر یورپی یونین (ای یو) کی پابندیاں گھریلو ایندھن کی فراہمی کے بحران کی ذمہ دار ہیں۔ ہنگری کی معروف تیل اور گیس کمپنی (ایم او ایل) درآمد شدہ پٹرول کے بغیر کام نہیں کر سکتی۔ لہذا، ایم او ایل کی تجویز پر پٹرول کی قیمت کی حد کو ہٹا دیں گے۔'

ایم او ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر گیارگی بکسا نے کہا کہ ملک میں ایندھن کی فراہمی کی صورتحال بہت سنگین ہے۔ عملے کو یہاں پیر کو ایندھن بھرنا انتہائی مشکل محسوس ہوا اور منگل کو صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔ ڈائریکٹر بکسا نے کہا کہ یہاں ایندھن کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور صارفین ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کمپنی کے ایک چوتھائی فلنگ اسٹیشن مکمل طور پر خالی ہیں۔ ہنگری میں 15 نومبر 2021 کو ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Oil Tanker Fire روس میں تیل کے ٹینکر میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.