ETV Bharat / international

Imran Khan Loses Trust Vote: عمران خان نے پاکستان پر 1332 روز حکومت کی - عمران خان کی حکومت گر گئی

پاکستان قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عمران خان کی وزارت اعظمیٰ کا دور ختم ہوگیا جبکہ تحریک انصاف نے 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات میں 149 نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکومت تشکیل دی تھی۔

عمران خان نے پاکستان پر 1332 روز حکومت کی

author img

By

Published : Apr 10, 2022, 7:19 AM IST

قومی اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عمران خان کی وزارت اعظمیٰ کا دور ختم ہوگیا۔ عمران خان نے اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ق)، متحدہ قومی موومنٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر آزاد ارکان کو اپنے ساتھ شامل کرکے حکومت بنائی تھی۔

عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 149 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے 18 اگست 2018ء کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور آج 10 اپریل کو اُن کے خلاف پاکستان قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، جس کے بعد اُن کی وزارت عظمیٰ کا عہد اپنے اختتام کو پہنچا۔

ہفتہ 18 اگست 2018ء کو شروع ہونے والا اُن کا 1332 دنوں پر مشتمل عہد وزارت عظمیٰ اتوار 10 اپریل 2022ء کو اختتام پذیر ہوا۔ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کا دور 3 سال 7 ماہ اور 24 دن پر مشتمل رہا ، جو مہینوں میں 43 ماہ اور 24 دن بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Imran Khan Bowled Out As Pakistan PM: عمران خان اب پاکستان کے وزیراعظم نہیں رہے، 174 ووٹوں سے عدم اعتماد تحریک کامیاب

عمران خان کا عہد وزارت عظمیٰ 3 سال 7 ماہ اور 24 دن پر مشتمل ہے، جو مہینوں میں 43 ماہ اور 24 دن بنتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.